‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Spanish Ambassador calls on Governor Sindh

Spanish Ambassador calls on Governor Sindh

کراچی (فروری10)
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اسپین کے سفیر Manuel Duran Gimenez-Rico نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ اس موقعہ پر اسپین کے اعزازی قونصل جنرل کراچی غوث اکبر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت میں کثیر جہتی تعاون کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل، ہاوسنگ، تعمیرات، فارماسیوٹیکل، قابل تجدید توانائی، زراعت اور کھیلوں کی صنعتوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مارکیٹ ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ یورپی یونین، افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔ گورنر سندھ نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی پالیسیوں سے علاقائی امن کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا۔ اسپین کے سفیر Manuel Duran Gimenez-Rico نے گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور علاقائی صورتحال میں بہتری کے لیئے پر عزم ہیں۔