‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Governor Sindh Imran Ismail and SAPM Usman Dar distributed the cheques among the beneficiaries of Kamyab Jawan in Korangi.

Governor Sindh Imran Ismail and SAPM Usman Dar distributed the cheques among the beneficiaries of Kamyab Jawan in Korangi.

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورنگی میں کامیاب جوان کنونشن میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

25 نوجونوں میں 12 کروڑ 24 لاکھ سے زائد کے چیکس تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کے یہی وہ اصل تبدیلی کا وعدہ ہے جو عمران خان اور ان کی ٹیم پورا کررہی ہے، کیونکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو خودمختار کیا جارہا ہے۔ ہماری نوجوان نسل کے ہاتھ میں پاکستان کا مستقبل ہے اور اسی حوالے سے نوجوانوں سے کہوں گا کہ اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرتے ہوئے اس پروگرام کا حصہ بنیں، کیونکہ ملک کی اکنامی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 5 ارب روپے سندھ میں اور 3 ارب روپے کراچی میں قرضوں کی صورت میں تقسیم کیے ہیں۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ کراچی میں کامیاب دوکاندار پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی میں 2 ہزار دوکانیں کھولی جائیں گی، جس میں 20 لاکھ روپے تک بغیر سیکیورٹی قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی 1 کروڑ قرضوں کی حد کو بڑھا کر 2.5 کروڑ کردی گئی ہے۔ موجودہ حکومت نے یہ پروگرام نوجوانوں کیلئے شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 ارب روپے خواتین کیلئے مختص کیے گئے ہیں، جس میں سے 3 ارب روپے خواتین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔