گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جی ڈی اے کے سینئر وائس چیئرمین غلام مرتضی جتوئی کی ملاقات
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جی ڈی اے کے سینئر وائس چیئرمین غلام مرتضی جتوئی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے تحت صوبہ بھر میں وفاقی حکومت کے مزید ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر صوبہ سندھ کے پانچ اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کا اجراءکیا جارہا ہے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ روپے سے زائد تک کا علاج کسی بھی اسپتال میں ممکن ہوگا۔