‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

PCB chairman calls on Governor Sindh in Karachi

PCB chairman calls on Governor Sindh in Karachi

 رمیز راجہ کی ملاقات

کراچی (اکتوبر 06)
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، پوری دنیا پاکستانی کرکٹرز کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے، انہوں نے مذید کہا کہ کھلاڑی ملک کے نمائندے و سفیر ہوتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے امور سمیت ملک میں کرکٹ کی بہتری ، لیگ کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سندھ میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور کرکٹ کے فروغ کے لئیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔ گورنر سندھ نے مذید کہا کہ پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں اور وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ہر میدان میں کامیاب دیکھنا چاہتی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد اور پاکستانی عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔