‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Newly appointed Consul General of France Christian Testot called on Governor Sindh.

Newly appointed Consul General of France Christian Testot called on Governor Sindh.

کراچی (فروری09)
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے فرانس کے نئے تعینات قونصل جنرل Christian Testot نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے قونصل جنرل کی ذمہ داری ملنے پر انھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید استحکام اور فروغ حاصل ہوگا۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی و سفارتی تعلقات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان گزشتہ کئی دہائیوں سے سفارتی، سیاسی، معاشی، سیاحتی اور تعلیمی تعلقات قائم ہیں۔ انھوں نے مذید کہا کہ یوتھ ڈیویلپمنٹ، تعلیم، صحت اور گڈ گورننس پاکستان کی ترجیحات میں سے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے انسانی حقوق کی بلاتفریق حفاظت میں پر عزم ہے۔ قونصل جنرل فرانس نے گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موثر سفارت کاری کے ذریعہ دیر پا امن، خوشحالی اور مشترکہ مفادات کا تحفظ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔