بیسویں سندھ گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا خطاب
صوبے میں کھیلوں کے فروغ سے نوجوان مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ملک کی طرح صوبے میں بھی گالف کھیل پزیرائی حاصل کررہاہے۔ گورنر سندھ
‏گالف دیکھنے میں آسان کھیل لگتا ہے لیکن بہت مشکل کھیل ہے۔ کھیلوں میں خواتین کا بھی حصہ لینا خوش آئند ہے۔ کراچی گالف کلب اس وقت سندھ گالف ایسوسی ایشن کا گھر ہے۔ گورنر سندھ
‏ایسوسی ایشن ملک بھر میں گالف کھیل کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنارہی ہے۔ اس وقت پاکستان میں سب سے متحرک کردار ایسوسی ایشن کا ہی ہے۔ اسد خان
ایسوسی ایشن کے ممبران صوبے کے مختلف کلبز سے تعلق رکھتے ہیں۔ سندھ گالف ایسوسی ایشن اسد خان

New Zealand High Commissioner Hamish MacMaster called on Governor Sindh Imran Ismail today at Governor House in Karachi.

New Zealand High Commissioner Hamish MacMaster called on Governor Sindh Imran Ismail today at Governor House in Karachi.

New Zealand High Commissioner Hamish MacMaster called on Governor Sindh Imran Ismail today at Governor House in Karachi.

During the meeting, the governor raised the issue of Indian atrocities in occupied Kashmir.

Governor Ismail stressed that New Zealand should utilise its influence on India to prevent it from disturbing the peace of the entire region.

The Sindh governor apprised NZ envoy about the alarming increase in the incidents of torture in the occupied valley of Kashmir by Indian forces.

He said that the entire region had come to the brink of war with the brutality of India in the disputed valley of Kashmir.

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر کی ملاقات

نیوزی لینڈ کے سفیر کا کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کا عندیہ

کراچی ستمبر 19

  گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر H.E Mr. Hamish MacMasterنے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل معین فودا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم ، انتہا پسندی ، آر ایس ایس کی غنڈا گردی ، مصائب کا شکار کشمیریوں پر مزید عرصہ حیات تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی عصمت دری کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارتی ریاستی ظلم و بربریت سے پورا خطہ جنگ کے دہانے پر آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر صورت کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی، کشمیر کے مسئلے کے لئے آخری حد تک جائیں گے ، آخری سپاہی ، آخری گولی تک لڑنے کے لئے پوری قوم تیار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نیوزی لینڈ اپنا اثر و رسوخ بھارت پر آزمائے اور اسے خطے میں غنڈا گردی کرنے سے روکا جائے ۔ نیوزی لینڈ کے سفیر نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے دیر پا امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو جلد کشمیروں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہم سب کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی میں زندگی اپنے عروج پر ہے، یہاں معاشی، سماجی، ثقافتی کھیلوں سمیت دیگر سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری ہیں، اس ضمن میں بیرونی سرمایہ کار اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں اس ضمن میں حکومت ہر ممکن مدداور تعاون فراہم کرے گی سرمایہ کاروں کو بڑی مراعات فراہم کرنے کا مقصد ان کی حوصلہ