‏عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سے گورنر ہاﺅس میں لنگر عام شروع کردیا گیا۔
آج عوام کی بڑی تعداد نے لنگر میں شرکت کی۔ 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا لنگر عام 19 اکتوبر 2021ء تک بعد نماز مغرب تا نماز عشاء جاری رہے گا۔
‏لنگر عام میں شرکت کے لئے گورنر ہاﺅس کا گیٹ نمبر 1 مقررہ وقت تک کھلا رہے گا۔

Mehfil-e-Millad held at Governor House Sindh

Mehfil-e-Millad held at Governor House Sindh

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی میزبانی میں گورنرہاﺅ س میں محفل میلاد ﷺ کا اہتمام
ملک کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کے لئے دعائیں اوردرود شریف کے فضائل بیان کئے گئے

کراچی ( اکتوبر10 )
گورنرسندھ عمران اسماعیل کی میزبانی میں گورنرہاﺅس میں محفل میلاد ﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے علامہ مولانا بشیر احمد فاروقی، اراکین قومی اسمبلی فہیم خان، آفتاب جہانگیر، غزالہ سیفی، آفتا ب صدیقی، جے پرکاش، اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، جمال صدیقی، کریم بخش گبول، شہزاد قریشی، راجہ اظہر، ریاض حیدر، شاہ نواز جدون، دیوان سچل، سنجے گنگوانی سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ محفل میلاد ﷺ میں حضور اکرم ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے نعت خواہوں نے نعت رسول کریمﷺ پیش کیں۔ محفل میلاد ﷺ میں درود شریف کے فضائل، اہمیت اور اس کے تقاضوں سے شرکاءکو آگاہ کیا۔ مولانا بشیر فاروقی نے ملک کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کے لئے دعائیں کیں اور درود شریف کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ درود شریف ہر مسلمان کو کثرت سے پڑھنا چاہئے اس کے پڑھنے سے تنگ دستی کا خاتمہ اور خوشحالی و ترقی ہوتی ہے، ربیع الاول کے مقدس ماہ میں زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھنے کا اہتمام کریں۔ محفل میلاد ﷺ کے اختتام پر شرکاء نے اسلام آباد میں عشرہ رحمت العالمین ﷺ کی مرکزی تقریب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خطاب بذریعہ و لنک سنا۔ وزیراعظم نے سیرت النبی ﷺکے مختلف پہلوﺅں اور اتباع رسول ﷺ میں ریاست مدینہ کے قیام کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔