گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام
آج ملک بھر میں ریاستی سطح پر یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے۔
اس کا مقصد اقوام ِ عالم کو یہ باور کرانا ہے کہ 5اگست 2019 کو ہندوستان نے یکطرفہ اقدام کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں بدترین مظالم کا سلسلہ شروع کیا۔ گورنر سندھ
آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ہندوستان ہر حربہ آزما چکا ہے لیکن اہل کشمیر کا جذبہ حریت سرد نہیں ہوا۔ گورنر سندھ
مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آوٹ آج بھی جاری ہے۔ عمران اسماعیل
مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق سے آج بھی محروم ہیں۔ گورنر سندھ
وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کے 74ویں اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ احسن طریقے سے پیش کرکے کشمیریوں کے سفیر کے طور پر آواز بلند کی۔ عمران اسماعیل
آج کے دن پوری پاکستانی قوم اور دنیا میں جہاں جہاں کشمیری بستے ہیں کشمیریوں کے ساتھ کئیے جانے والے استحصال کو اجاگر کریں اور ان کے ساتھ تجدید عہد کریں گے۔ گورنر سندھ
کشمیری عوام آزادی حاصل کرکے رہیں گے اور ہماری حکومت اس عزم و استقلال میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ گورنر سندھ

Karachi Infrastructure Development Co. Ltd. (KIDCL) presents a detailed brief to President Arif Alvi on the ongoing federal funded projects in Karachi.

Karachi Infrastructure Development Co. Ltd. (KIDCL) presents a detailed brief to President Arif Alvi on the ongoing federal funded projects in Karachi.

کراچی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے صدر مملکت کو تفصیلی بریفنگ

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے

صدر مملکت کو کراچی میں وفاقی حکومت کے سندھ میں جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا

کراچی پاکستانی معیشت کی شہ رگ ہے، صدر مملکت

کراچی کے لوگوں کیلئے سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، صدر مملکت

گرین لائن پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، صدر مملکت

یہ منصوبہ کراچی میں روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، صدر مملکت

کراچی پیکج کے تحت منگھو پیر روڈ، نشتر روڈ اور شیر شاہ سوری روڈ پر فلائی اوورز کو ستمبر تک مکمل کیا جائے، صدر مملکت

فائر فائٹنگ کے نئے آنے والے سامان کو کے ایم سی اور سائٹ ایسوسیشنز کے تعاون سے سائٹس پر پہنچایا جائے، صدر مملکت

تا کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں انہیں موثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے، صدر مملکت

وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ نئے منصوبوں پر کام میں تیزی لائی جائے، صدر مملکت