‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Governor Sinsh inaugurates Fire Station in FB Industrial Area.

Governor Sinsh inaugurates Fire Station in FB Industrial Area.

کراچی ( فروری 02)
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آج فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے فائر اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ گورنر سندھ نے فائر اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ یہ تمام فائر ٹنڈرز وفاقی حکومت کی جانب سے شہر کراچی کو فراہم کئے گئے ہیں، جس میں دو باووزر اور پچاس فائر ٹینڈر شامل ہیں،جبکہ ان کی مرمت کی ذمہ داری وفاق یا کے ایم سی نے کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی تمام ٹریڈ ایسوسی ایشنز کو دو دو فائر ٹنڈرز فراہم کئے گئے ہیں اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی متعلقہ ایسوسی ایشن کی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ کے ایم سی فائر ڈپارٹمنٹ میں عملہ کی کمی پر ایڈمنسٹریٹر کراچی اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی ہے تاکہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لئے وفاقی حکومت نے سب سے بڑا منصوبہ گرین لائن بنایا ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ان گرین لائن بسوں کو پتھر مارے جارہے ہیں، اس معاملے پر وزیر اعلی سندھ کو آج خط بھی لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے اس پر سیاست سے ہٹ کر دیکھنا پڑے گا، تشویش کی بات یہ ہے کہ ان افراد پر ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ انہوں نے مذید کہا کہ اب سرکلر ریلوے پر ہم کام کرنے جارہے ہیں، اسی طرح گیس کی کمی کے معاملے پر گذشتہ روز گورنر ہاﺅس میں اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں تاجروں نے اپنے تحفظات تحریری سفارشات میں تیار کرکے دی ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کو بھیجی جائیں گی۔ گیس کی کمی پر کئے گئے سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں 189 صنعتیں غیر قانونی طور پر سکشن پمپ لگا کر گیس لوڈ حاصل کررہی ہیں اس حوالے سے رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے صنعتکاروں سے کہا کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر غیر قانونی سکشن پمپ نکال لیں بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ تقریب سے FBATI کے صدر ہارون شمسی اور FBATI کے سی ای او بابر خان نے بھی خطاب کیا۔