‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Governor Sindh visits Residence of Martyred Captain Haider Abbas, offer Condolence

Governor Sindh visits Residence of Martyred Captain Haider Abbas, offer Condolence

کراچی (فروری24)
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آج شہید کیپٹن حیدر عباس کی رہائشگاہ پر پہنچ کر حیدر عباس (مرحوم) کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ گورنر سندھ نے شہید کیپٹن حیدر عباس کے لئے فاتحہ  خوانی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ گورنر سندھ نے شہید کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سالمیت کے لئے اور عوام کے تحفظ کے لیئے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ حکومت شہدا کے اہل خانہ کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، پاکستانی  قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنگ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے کیپٹن حیدر عباس شہید ہوگئے تھے۔