‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Governor Sindh inaugurate Rizwan Saeed Park and Saadat Shuhda park in Karachi’s Federal B area

Governor Sindh inaugurate Rizwan Saeed Park and Saadat Shuhda park in Karachi’s Federal B area

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے فیڈرل بی ایریا میں رضوان سعید پارک اور سادات شہداءپارک کا افتتاح کیا
وفاق دیگر صوبوں کی طرح سندھ کی ترقی کا خواہشمند ہے ۔ کراچی کی ترقی کے لئے وزیراعظم بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں ۔ عمران اسماعیل

کراچی ( نومبر 06 )
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے فیڈرل بی ایریا میں رضوان سعید پارک اور سادات شہداءپارک کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پارکس سے لوگوں کو تفریح کی بھرپور سہولیات حاصل ہوں گی ،وفاق دیگر صوبوں کی طرح کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں اور اضلاع کی تعمیر و ترقی کا خواہشمند ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے عوام کو بڑی توقعات ہیں اور وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے کہ عوام کی سہولیات کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنائیں جائیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ یہ حکومت ایسے تمام کاموں کو ترجیح دے رہی ہے جو عام آدمی کی سہولیات سے متعلق ہو ،گرین لائن منصوبہ بھی اسی حکومت نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پوری دنیا کے مقابلہ میں کم مہنگائی ہے – انھوں نے کہا کہ اس حکومت نے کم آمدنی والے طبقے کے لئے سہولت پیکج کا بھی آغاز کیا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ اجناس کی قیمتوں کا تعین صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،سندھ میں مہنگائی سندھ حکومت کی انتظامی کمزوری ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے اپنے اخراجات میں نمایاں کمی کی ہے ۔ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے گزشتہ روز ملاقات میں تعاون کی درخواست کی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ایڈمنسٹریٹر کا تقرر گو کہ غیر قانونی طریقہ سے کیا گیا تاہم وفاقی حکومت عوام کی بھلائی کے ضمن میں تعاون فراہم کرتی رہے گی۔