گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات
ملاقات میں رکن قومی اسمبلی جے پرکاش اور گورنر سندھ کے مشیر اُمید علی جونیجو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
مبین جتوئی نے بالخصوص سندھ میں گیس فراہمی کی کے باعث درپیش مشکلات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اس مسئلے کے حل کے لئے بھی بات کروں گا، بہت جلد یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ گورنر سندھ

Governor Sindh Imran Ismail travels in Green Line Bus

Governor Sindh Imran Ismail travels in Green Line Bus

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا نمائش چورنگی بس اسٹیشن سے حیدری بس اسٹیشن تک بذریعہ گرین لائن سفر
کراچی ( دسمبر25)
آج گرین لائن بس سروس کے آغاز کے موقعہ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نمائش چورنگی بس اسٹیشن سے حیدری بس اسٹیشن تک بذریعہ گرین لائن بس میں سفر کیا۔ اس موقعہ پر میڈیا و عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
گورنر سندھ نے نمائش چورنگی بس اسٹیشن میں موجود سہولیات کا بغور جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے گرین لائن بس اسٹیشن میں موجود مسافروں سے سفری سہولیات سے متعلق بھی بات چیت کی۔ گرین لائن بس اسٹیشن میں موجود مسافروں نے گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور گورنر سندھ کے ہمراہ تصاویر بھی لیں۔ گورنر سندھ نے گرین لائن بس میں سفر کے لئے بذات خود ٹکٹ خریدا اور بس میں سوار ہوئے، اس دوران انہوں نے بس میں موجود سفری سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔
گورنر سندھ نے گرین لائن بس میں سفر کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت خاص ہے کیونکہ آج کرسمس، قائد کا یوم پیدائش اور گرین لائن منصوبے کی تکمیل کا دن ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وہ منصوبہ لانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے عوام کا فائدہ ہو، امید ہے جلد دیگر لائنز کا بھی آغاز ہوگا تاکہ کراچی میں ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع ہوسکے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ 14 سال سے کراچی کی عوام کو ایک بس سروس بھی فراہم نہیں کی گئی۔ آج الحمداللہ گرین لائن بس کے آغاز سے عوام بہت خوش ہیں اور دعائیں دے رہے ہیں۔گورنرسندھ نے مذید کہا کہ دعا ہے کہ سندھ حکومت بقیہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے تاکہ دیگر لوگ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔