گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام
آج ملک بھر میں ریاستی سطح پر یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے۔
اس کا مقصد اقوام ِ عالم کو یہ باور کرانا ہے کہ 5اگست 2019 کو ہندوستان نے یکطرفہ اقدام کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں بدترین مظالم کا سلسلہ شروع کیا۔ گورنر سندھ
آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ہندوستان ہر حربہ آزما چکا ہے لیکن اہل کشمیر کا جذبہ حریت سرد نہیں ہوا۔ گورنر سندھ
مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آوٹ آج بھی جاری ہے۔ عمران اسماعیل
مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق سے آج بھی محروم ہیں۔ گورنر سندھ
وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کے 74ویں اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ احسن طریقے سے پیش کرکے کشمیریوں کے سفیر کے طور پر آواز بلند کی۔ عمران اسماعیل
آج کے دن پوری پاکستانی قوم اور دنیا میں جہاں جہاں کشمیری بستے ہیں کشمیریوں کے ساتھ کئیے جانے والے استحصال کو اجاگر کریں اور ان کے ساتھ تجدید عہد کریں گے۔ گورنر سندھ
کشمیری عوام آزادی حاصل کرکے رہیں گے اور ہماری حکومت اس عزم و استقلال میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ گورنر سندھ

Governor Sindh Imran Ismail offered Eid-ul-Azha prayer with complete Covid-19 SOPs at the mosque of Governor House

Governor Sindh Imran Ismail offered Eid-ul-Azha prayer with complete Covid-19 SOPs at the mosque of Governor House

کراچی ( جولائی 21 ) 

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاوس کی مسجد میں نماز عید احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ عید کے موقع پر ضرورت مندوں اورمعاشی طور پر کمزور افراد کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں اوراین سی او سی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو ¿ کے ضمن میں جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے سبب معاشی تنگ دستی کے شکار افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔عوام سادگی اور اسلامی روایات کے ساتھ عید الفطر منائیں۔عید الاضحی کے ایام میں کورونا سے متعلق ذمہ داری سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ اس عید پر اپنوں کا خاص خیال رکھیں اور گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار لائق تحسین ہیں جو عید کے دن بھی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔آج ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد کرنا چاہیے جو سخت ترین حالات میں عید منا رہے ہیں۔