گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے 15 رکنی وفد کی محسن شیخانی کی سربراہی میں گورنرہاﺅس میں ملاقات
وفد نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور دیگر مسائل سے آگاہ کیااور تجاویز بھی پیش کیں
ماضی میں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے ریگولرازیشن کی حکمت عملی مرتب کی جائے۔ ریگولرائزیشن پالیسی کے تحت ریگولرائزیشن کمیشن کا قیام ناگزیر ہے۔ وفد کی جانب سے تجویز
کنسٹرکشن کے حوالے سے بلڈنگ این او سی اوراپروول پروسیجرز ون ونڈو آپریشن کے تحت ممکن بنایا جائے۔ وفد کی جانب سے تجویز
ون ونڈو آپریشن پر عملدرآمد سے پروجیکٹ مکمل ہونے پر بلڈرز اور رہائشیوں کو بعد میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ آباد وفد
نسلہ ٹاور کے مکین جس پریشانی سے گذر رہے ہیں اسے انسانی بنیادوں پر دیکھا جائے۔ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کی بحالی کے لئے کوئی حکمت عملی تیار کی جائے۔ آباد وفد
وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر گورنرسندھ نے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی

Governor Sindh Imran Ismail meets Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi at Governor’s House

Governor Sindh Imran Ismail meets Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi at Governor’s House

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی گورنر ہاوس میں ملاقات

کراچی (نومبر05)
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعہ پر گورنر سندھ نے کہا کہ شہر قائد کی تعمیر و ترقی کیلئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون و مدد کر رہی ہے۔ گورنر سندھ سے ملاقات میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے۔