‏عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سے گورنر ہاﺅس میں لنگر عام شروع کردیا گیا۔
آج عوام کی بڑی تعداد نے لنگر میں شرکت کی۔ 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا لنگر عام 19 اکتوبر 2021ء تک بعد نماز مغرب تا نماز عشاء جاری رہے گا۔
‏لنگر عام میں شرکت کے لئے گورنر ہاﺅس کا گیٹ نمبر 1 مقررہ وقت تک کھلا رہے گا۔

Governor Sindh Imran Ismail calls on Prime Minister Imran Khan in Islamabad

Governor Sindh Imran Ismail calls on Prime Minister Imran Khan in Islamabad

وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات
اسلام آباد (اکتوبر 12)


وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بارہ ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں معروف اسکالرز، مذہبی علما ومشائخ کو مدعو کیا جائیگا۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم سے شرکت و خطاب کی درخواست کی جسے وزیر اعظم نے منظور کیا۔ وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔