صدر اسماعیلی کونسل برائے پاکستان حافظ شیر علی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی
حافظ شیرعلی نے 25 اور 26 ستمبر 2021 کے اختتام ہفتہ کے دوران منائے جانے والے عالمی اسماعیلی شہری دن کے بارے میں آگاہ کیا
انھوں نے پاکستان میں سماجی و اقتصادی اور ثقافتی ترقی کے مختلف شعبوں میں کمیونٹی کے مختلف شعبوں میں رضاکارانہ کاموں پر بھی روشنی ڈالی
اسماعیلی عالمی دن کے موقعہ پر ملکی ٹیمیں قدرتی ماحول کی دیکھ بھال اور فروغ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیں گی۔ حافظ شیر علی
اسماعیلی عالمی دن کے موقعے پرکوویڈ 19 وبائی امراض سے پیدا ہونے والی صورتحال کو کم کرنے کے لیے امدادی کوششوں کو بھی تیز کیا جائے گا۔ حافظ شیر علی
اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے مختلف شعبوں میں رضاکارانہ سماجی خدمات اور سپورٹ قابل تحسین ہیں۔ گورنر سندھ
عوام کو تعلیم، صحت، صحتمند ماحول اور انفراء اسٹرکچر کی فراہمی حکومت کی بنیادی ترجیہات میں شامل ہے۔ گورنر سندھ

Governor Sindh Imran Ismail attends 10th annual convocation of Dow University of Health Sciences (DUHS) as chief guest.

Governor Sindh Imran Ismail attends 10th annual convocation of Dow University of Health Sciences (DUHS) as chief guest.

ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 10 ویں سالانہ تقریب تقسیم اسنا د میں گورنرسندھ عمران اسماعیل کی شرکت  1349 طلباء و طالبات کو گریجویشن، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ اور ڈاکٹریٹ جبکہ دو طالب علموں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی گئیں

 تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 27 طا لب علموں کو سونے، 27 کو چاندی اور 27 کو کانسی کے تمغوں سے نوازا گیا

کراچی دسمبر 12

  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کے دسویں سالانہ تقریب تقسیم اسناد میں شرکت کی۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی، پرو وائس چانسلر زرناز واحد، پروفیسرز، رجسٹرار، اور طالبعلموں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ تقریب میں 1349 طلباء و طالبات کو گریجویشن، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ اور ڈاکٹریٹ جبکہ دو طالب علموں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 27 طالبعلموں کو سونے، 27 کو چاندی اور 27 کو کانسی کے تمغوں سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ مجھے یہاں ہونے کی بہت خوشی ہے آپ خوش قسمت طالبعلم ہیں جو آج یہاں موجود ہیں اور آپ سے زیادہ آپ کے والدین خوش قسمت ہیں جنکی خواہش پوری ہوچکی، اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ یہاں سے جاکر اپنے ملک کے لئے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں لڑکیاں زیادہ ذہین اور محنتی ثابت ہورہی ہیں لڑکیوں میں بے پناہ ہنر موجود ہے، این ای ڈی سے بے تحاشہ لڑکیاں انجینئر بن کر نکلی ہیں اس ملک کو آپ جیسے قابل طالبعلموں اور نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے کامیاب جوان کے نام سے اسکیم کا آغاز کیا ہے جس میں ایک لاکھ سے پچاس لاکھ تک کے قرضے آسان شرائط کے ساتھ فراہم کئے جارہے ہیں اس قرضہ کے ذریعے آپ اپنی کلینک وغیرہ شروع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید بہت بڑی چیز ہے آپ کو کبھی ہار نہیں ماننی ہر ناکامی میں اللہ نے آپ کے لئے ایک سبق رکھا ہوتا ہے سبق سیکھ لینے کے بعد آگے بہت بڑی کامیابی آپ کا انتظار کر رہی ہوتی ہے قائد اعظم محمد علی جناحؒ بھی بڑی سوچ کے حامل انسان تھے وہ ایک الگ ملک بنانا چاہتے تھے جس کے لئے انہوں نے بہت جدوجہد کی خدا کا شکر ادا کریں جس نے آپ کو یہ موقع دیا اور ہمیں یہاں پہنچایاجب بھی کامیابی کی طرف بڑھیں اپنے وطن کا ضرور خیال رکھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ ڈاﺅ کا انتخاب کرنے کے لئے والدین اور طالبعلموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈاﺅ یونیورسٹی طالبعلموں کو بہترین تعلیم فراہم کررہا ہے ڈاﺅ یونیورسٹی پبلک و پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہماری اور ملک کی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے ڈاﺅ یونیورسٹی ریسرچ کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ایشیا کے بہترین پانچ سو جامعات میں سے ڈاﺅ یونیورسٹی ایک ہے یہ ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی ہے طالب علم اپنی سوچ وسیع رکھیں اور اپنے ہدف تک پہنچنے کے لئے محنت کریں ۔