گورنر سندھ عمران اسماعیل کی دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ آمد
محفل میلاد النبی ﷺ کی پر نور محفل میں شرکت
فیضان مدینہ کے طالب علموں اور علمائے کرام سے ملاقات
عید میلاد النبی ﷺ ہمارے دلوں کے بہت نزدیک ہے۔ گورنر سندھ
ہمارے پیارے نبی ﷺ نے اپنی پوری زندگی میں محبت بانٹی۔ گورنر سندھ

Governor Sindh Imran Ismail attended the 5th Annual Convocation of College Of Tourism and Hotel Management (COTHM).

Governor Sindh Imran Ismail attended the 5th Annual Convocation of College Of Tourism and Hotel Management (COTHM).

Governor Sindh Imran Ismail attended the 5th Annual Convocation of College Of Tourism and Hotel Management (COTHM) as the chief guest and also distributed degrees among the successful graduates.

وزیر اعظم پاکستان سیاحت کے فروغ میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔ گورنرسندھ 

طلبا و طالبات کو اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی کوتھم کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب 

کراچی اگست 25

  گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کالج آف ٹورزم اینڈ منیجمنٹ (کوتھم) کے پانچوں سالانہ کانووکیشن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں ملائیشیاءکے قونصل جنرل نصر عبد الرحمن، چیف ایگزیکٹیو آفیسر کوتھم پاکستان احمد شفیق ، جنرل منیجر آواری ٹاورز اولیو فرانس ، طلبا و طالبات ان کے والدین کے علاوہ ہو ٹل اور ریسٹو رینٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیرعظم پاکستان سیاحت کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو خوبصورت پہاڑ ، لہلاتے ہوئے کھیت ، بہترین دریا اور جنت نظر وادیاں دی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہتر رہنمائی کی جائے ۔ اس ضمن میں موجودہ حکومت اس شعبے کو مزید فروغ کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔ گذشتہ ادوار میں سیاحت کی انڈسٹری ایک بحران کا شکار رہی ہے مگر اب دنیا بھر کے سیاح پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں پاکستان کے سیاحتی مقامات کی جانب بیرونی سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوارجحان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بہت گنجائش موجود ہے ۔ اس ضمن میں روراں برس بیس لاکھ سے زائد مقامی و بین الاقوامی سیاحوں نے شمالی علاقہ جات کا دورہ کیا ۔ پورے ملک کی طرح شمالی علاقہ جات او ر دیگر سیاحتی مقامات میں امن و امان کے قیام کے بعد ان علاقوں میں سیاح بلا خوف و خطر آرہے ہیں اور یہ سب ممکن بنانے میں ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والوں کی شب و روز کی محنت شامل ہے ۔اس سے قبل کوتھم کراچی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر صابر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانووکیشن میں 150 طلبہ و طالبات کو ٹریول ٹورازم ہوٹل منیجمنٹ اور شیف پروگرامز میں ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہوٹل اینڈ ٹورازم دنیا کی بہترین انڈسٹری ہے جو کہ تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ بھارت اس وقت کشمیریوں پر صدی کا بدترین ظلم و ستم ڈھا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ دنیا کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہر فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور انشااللہ جلد کشمیر بنے گا پاکستان ۔ پورے عالم اسلام کو کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند ہیں اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم اس کا جواب دینے کی بھرپو ر صلاحیت رکھتی ہے ۔ بین الاقوامی برادری کو بھی کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنا چاہئے ۔