‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Governor Sindh Imran Ismail and SAPM Usman Dar distributed the cheques among the beneficiaries of Kamyab Jawan in North Karachi

Governor Sindh Imran Ismail and SAPM Usman Dar distributed the cheques among the beneficiaries of Kamyab Jawan in North Karachi

کراچی (فروری11)
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سیاست سے پاک پروگرام ہے اور موجودہ حکومت سے پہلے کسی بھی حکومت نے اپنے جوانوں پر اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کی ،اس پروگرام کا مقصد ملک کے جوانوں کا مستقبل روشن کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرسید ٹاﺅن نارتھ کراچی میں کامیاب جوان کنونشن میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار اور رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کے علاوہ دیگر قومی و صوبائی اراکین اسمبلی بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب نے مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، جس وقت قومی خزانہ خالی تھا اور یہ تک معلوم نہیں تھا کہ آئندہ دو ہفتوں میں کیا ہوگا۔ ان سب مشکلات کے باوجود عمران خان نے ایسی حکمت عملی اختیار کی کہ آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔
گورنر سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب فروری میں مارچ ہوگا ، میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ مارچ نہیں نیا تماشہ ہوگا ، کیونکہ انکا مقصد صرف اسٹیک ایکسچینج مارکیٹ کو نیچے لانا ہے تاکہ ملک کی معیشت پر برا اثر پڑے اور ملک کو نقصان پہنچے۔ گورنر سندھ نے مذید کہا کہ اب عوام یہ جان چکی ہے کہ ان کو کونسا راستہ اپنانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان اپنا حکومتی وقت پورا کرینگے بلکہ آئندہ بھی عمران خان کی حکومت کو ہی آنا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اس پروگرام کے تحت اب تک صوبے بھر میں پانچ ارب روپے جبکہ کراچی میں تین ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت اور وزیراعظم کے ویژن کے مطابق یہ سلسلہ ملک بھر میں جاری رہے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ عمران خان کا ویژن نوکریاں مانگنا نہیں بلکہ سب کو نوکریاں دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کراچی کے ایم این ایز وفاق سے فنڈز لیکر کراچی آتے ہیں ۔ لیکن سندھ حکومت ہمارے کراچی کے ایم پی ایز کو فنڈز نہیں دے رہی ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد ڈیولپمنٹ فنڈز دینا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔