‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Governor Sindh Imran Ismail and SAPM Usman Dar distributed the cheques among the beneficiaries of Kamyab Jawan in Gulshan-e-Iqbal.

Governor Sindh Imran Ismail and SAPM Usman Dar distributed the cheques among the beneficiaries of Kamyab Jawan in Gulshan-e-Iqbal.

کراچی (فروری10)
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب اپنے نوجوانوں پر بھروسہ کرتے ہیں، پاکستان کی 68% آبادی یوتھ ہے اسی لئے وہ یوتھ کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے قرضے فراہم کرنے کا مقصد نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے جبکہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر قرضے تقسیم کیے جاتے رہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال میں کامیاب جوان کنونشن میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار، اراکین قومی اسمبلی کے عالمگیر محسود اور سیف الرحمان، اراکین صوبائی اسمبلی کے ارسلان تاج، بلال غفار، جمال صدیقی کے علاوہ نامور ہاکی اولمپئین حنیف خان اولمپئین ناصر علی بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب نے عثمان ڈار کو 2018 میں یوتھ پروگرام کے حوالے سے ذمہ داری دی تھی اور وہ ذمہ داری انہوں نے بہت ہی احسن طریقے سے انجام دیں جس کے ثمرات آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کراچی کے جن لوگوں کو اس پروگرام کے تحت کامیابی ملی ہے وہ لائق مبارکباد ہیں ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاﺅس سندھ میں کامیاب جوان پروگرام کا ہیلپ ڈیسک قائم کر رہے ہیں جوآپ کی شکایات کا ازالہ کرے گا۔ گورنر سندھ نے مذید کہا کہ ہمارے پاس عوام کی خدمت کرنے اور اپنے لوگوں کے پاس جانے کے علاوہ اور کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل طلباءو طالبات اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر کے اپنے گھر والوں کا سہارا بن سکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ کراچی کو ایک ہزار ارب روپے کی امداد کا کریڈٹ گورنر سندھ کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کی عوام کو حقوق دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن وفاقی حکومت یہ ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کراچی کے نوجوانوں میں کاروبار اور روزگار کے لیے دس ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کو کسی طور پر تنہا نہیں چھوڑنا۔