‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Governor Sindh Imran Ismail Addresses Convocation of Jamia Tur Rasheed

Governor Sindh Imran Ismail Addresses Convocation of Jamia Tur Rasheed

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا راز یکساں نظام تعلیم سے جڑا ہے علما کرام ریاست مدینہ کے حقیقی تصور کو اجاگر کریں، علم کا اجالا اور شعور کی دولت عام کرنے سے انسانی معاشرہ امن و محبت کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اہل مغرب اور عالم میں اسلام کی نمائندگی اور اسلام کا اصلی اور حقیقی مفہوم پیش کیا جائے تاکہ ہر کوئی اسلام کی حقیقت اور اس کے ظہور کا مقصد سمجھ سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعتہ الرشید کی گریجویشن تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی ، جنرل ریٹائرڈ ہمایوں عزیز، زبیر موتی والا، محسن شیخانی اور سید مصطفی کمال(پی ایس پی) نے بھی شرکت کی۔ گورنر سندھ نے اساتذہ اور کامیاب طلبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دینی اور عصری علوم پر مبنی نظام تعلیم وقت کا تقاضہ ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی ملک کی ترقی و تعمیر کے لیئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے ، اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی کامیابی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جامعتہ الرشید کا تدریسی نظام قابل تحسین ہے۔ گورنر سندھ نے ادارہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے 1500سے زائد فاضل طلبا میں دستار فضیلت اور اسناد تقسیم کئیے۔