گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے 15 رکنی وفد کی محسن شیخانی کی سربراہی میں گورنرہاﺅس میں ملاقات
وفد نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور دیگر مسائل سے آگاہ کیااور تجاویز بھی پیش کیں
ماضی میں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے ریگولرازیشن کی حکمت عملی مرتب کی جائے۔ ریگولرائزیشن پالیسی کے تحت ریگولرائزیشن کمیشن کا قیام ناگزیر ہے۔ وفد کی جانب سے تجویز
کنسٹرکشن کے حوالے سے بلڈنگ این او سی اوراپروول پروسیجرز ون ونڈو آپریشن کے تحت ممکن بنایا جائے۔ وفد کی جانب سے تجویز
ون ونڈو آپریشن پر عملدرآمد سے پروجیکٹ مکمل ہونے پر بلڈرز اور رہائشیوں کو بعد میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ آباد وفد
نسلہ ٹاور کے مکین جس پریشانی سے گذر رہے ہیں اسے انسانی بنیادوں پر دیکھا جائے۔ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کی بحالی کے لئے کوئی حکمت عملی تیار کی جائے۔ آباد وفد
وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر گورنرسندھ نے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی

Governor Sindh expresses grief over the demise of Dr Abdul Qadeer Khan

Governor Sindh expresses grief over the demise of Dr Abdul Qadeer Khan

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کا اظہار افسوس

کراچی ( اکتوبر 10 )
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ملک کے لئے قابل قدر خدمات انجام دیںہیں ۔بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے گورنر ہاﺅس میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مولانا بشیر فاروقی مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کرائی ۔