گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے 15 رکنی وفد کی محسن شیخانی کی سربراہی میں گورنرہاﺅس میں ملاقات
وفد نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور دیگر مسائل سے آگاہ کیااور تجاویز بھی پیش کیں
ماضی میں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے ریگولرازیشن کی حکمت عملی مرتب کی جائے۔ ریگولرائزیشن پالیسی کے تحت ریگولرائزیشن کمیشن کا قیام ناگزیر ہے۔ وفد کی جانب سے تجویز
کنسٹرکشن کے حوالے سے بلڈنگ این او سی اوراپروول پروسیجرز ون ونڈو آپریشن کے تحت ممکن بنایا جائے۔ وفد کی جانب سے تجویز
ون ونڈو آپریشن پر عملدرآمد سے پروجیکٹ مکمل ہونے پر بلڈرز اور رہائشیوں کو بعد میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ آباد وفد
نسلہ ٹاور کے مکین جس پریشانی سے گذر رہے ہیں اسے انسانی بنیادوں پر دیکھا جائے۔ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کی بحالی کے لئے کوئی حکمت عملی تیار کی جائے۔ آباد وفد
وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر گورنرسندھ نے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی

Governor Sindh casts his vote in Cantonment Board Election

Governor Sindh casts his vote in Cantonment Board Election

کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخاب میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

کراچی ( ستمبر12 )
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن ڈی ایچ اے گرلز کالج فیز VIII خیابان شاہین میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ یہ میرا حلقہ ہے یہاں آکر میری پرانی یادیں تازہ ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو یہاں سے کامیاب ہوں گے خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو امید کرتا ہوں کہ بھرپور جذبہ سے علاقہ کے لئے کام کریں گے جس سے علاقہ میں سڑکیں ، سیورج ، پارکس سمیت دیگر مسائل کے حل میں مددملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ ایریاز میں ووٹ کا ٹرن آﺅٹ کم رہتا ہے کیونکہ یہ بلدیاتی انتخابات کے مقابلہ میں ذرا چھوٹا الیکشن ہوتا ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ ہر شہر ، قصبہ اور علاقوں میں ایک ساتھ ہوتا ہے اور اس کے لئے ایک رنگ بھی جمایا جاتا ہے۔ گورنرسندھ نے عوام سے درخواست کی وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے قومی فریضہ کو سر انجام دیں۔