گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فیڈرل بی ایریا میں تزئین شدہ حاجی رحمت اللّہ پارک کا افتتاح کیا
رکن قومی اسمبلی اسلم خان، اراکین صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان، عمر اوماری اور ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی بھی اس موقع پر موجود تھے
کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانا چاہتے ہیں۔ کراچی پیکج شہر قائد کے مسائل حل کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ گورنر سندھ
وزیر اعظم عمران خان کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ گورنر سندھ
کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔ گورنر سندھ
وزیر اعظم نے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر سندھ
کچرا کنڈی میں تبدیل پارک کو بحال کرنے پر اسلم خان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ گورنر سندھ

Governor Sindh attends Ride Pakistan 2020 Motor Bike Rally in Karachi.

Governor Sindh attends Ride Pakistan 2020 Motor Bike Rally in Karachi.



کراچی کی روشنیاں بحال ہوچکیں، مثبت سرگرمیوں سے شہر کا امیج اجاگر ہورہا ہے۔ گورنرسندھ 

پر سکون کراچی مثبت سرگرمیوں کے لئے آئیڈیل شہر بن گیا ہے کچھ واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔ عمران اسماعیل

 رائیڈ پاکستان ریلی کا مقصد شہر کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہے ، رائیڈ پاکستان 2020ءمیں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو 

کراچی جنوری 12 

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی شہ رگ کراچی میں امن بحال ہو چکا ہے شہر میں تجارتی ، کاروباری ، سماجی ، ثقافتی ، ادبی ، فنون لطیفہ اور کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن گیا ہے ، رائیڈ پاکستان 2020ءاس بات کا واضح پیغام ہے کہ پر سکون کراچی ہر مثبت سرگرمی کے لئے آئیڈیل شہر بن گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائیڈ پاکستان 2020 ءموٹر بائیک ریلی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رائیڈ پاکستان 2020ءمیں رجسٹرڈ 400 سے زائد کلاسک ، ونٹیج، ریٹرو ، آف روڈ ، ایڈونچر ، کروزر ، اسپورٹس / اسکوٹرز سمیت دیگر بائیک معاشرتی مقاصد کی حمایت کرنے کے شوق میں شامل تھیں ، ریلی میں بڑی تعداد میں بائیکرز نے حصہ لیا۔ صوبہ کے بڑے سماجی ادارے سٹیژن فاﺅنڈیشن ، انڈس اسپتال ، طبہ ہارٹ ڈیزیز ، امن فاﺅنڈیشن ، LRBT اور ایدھی فاﺅنڈیشن جیسے اداروں کے تعاون سے منعقدہ اس ریلی کا مقصد لوگوں میں شہر کے مثالی امن ، ٹریفک قوانین کی پاسداری ، محفوظ موٹر بائیک چلانے سمیت سماجی ذمہ داریوں کی حوصلہ افزائی اور شہر کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ رائیڈ کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے ہم سب کو احساس ہے کہ کراچی میں امن اور اس کی روشنیاں بحال ہوچکی ہیں لیکن شہر میں کچھ نا خوش گوار واقعات ا فسوسناک ہیں جس میں بیروزگار نوجوان کی خودکشی والا واقعہ بہت ہی المناک ہے ، مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کے لئے میں ان کے گھر کورنگی جاﺅنگا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ پولیس افسران کی میڈیا سے بات کرنے پر پابندی نہیں ہونی چاہے۔