گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت
گورنر سندھ کا دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا

Governor Sindh attends ILMA University’s 14th Convocation.

Governor Sindh attends ILMA University’s 14th Convocation.

Governor Sindh grants Rs 1 million grant to ILMA University

Governor Sindh while addressing the participants during ILMA University’s 14th Convocation said that he’s happy that girl students outshone boys.

The governor advised that students must have had a vision as it would lay the foundation of their lives and necessary for growth in professional work.

He also granted a one million rupees grant for the university.

_______________________________________________

گورنر سندھ کی جانب سے علما یونیورسٹی کے لیے ایک ملین روپے گرانٹ کا اعلان

 کراچی نومبر 26
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ضرورت اس امر کی ہے کہ ذہین طلبہ و طالبات کو بھی جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے۔ اس ضمن میں گورنر سندھ نے علما یونیورسٹی میں زیر تعلیم ذہین اور ضرورت مند طلباءو طالبات کو اسکالرشپ دینے کے لئے ایک ملین کی گرانٹ کا اعلان کیا۔یہ بات انہوں نے علما یونیورسٹی کے 14ویں کانووکیشن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کہی۔ گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میڈل حاصل کرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لئے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وزیراعظم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ میرٹ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہی بہترین معاشرے کی تشکیل دی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے اقرباءپروری، پسنداور ناپسند کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فیصلے کئے جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 2024 ء تک ا ±ن ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا جن پر دنیا کی معیشت کا 70 فیصد دارومدار ہوگا۔ بعدازاں گورنر سندھ نے امتیازی نمبروں میں پاس ہونے والے طلباءو طالبات میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے دئے جبکہ مختلف شعبہ جات میں نمایا خدمات سر انجام دینے والے افراد میں ایکسلینسی ایوارڈ بھی دیئے۔