صدر اسماعیلی کونسل برائے پاکستان حافظ شیر علی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی
حافظ شیرعلی نے 25 اور 26 ستمبر 2021 کے اختتام ہفتہ کے دوران منائے جانے والے عالمی اسماعیلی شہری دن کے بارے میں آگاہ کیا
انھوں نے پاکستان میں سماجی و اقتصادی اور ثقافتی ترقی کے مختلف شعبوں میں کمیونٹی کے مختلف شعبوں میں رضاکارانہ کاموں پر بھی روشنی ڈالی
اسماعیلی عالمی دن کے موقعہ پر ملکی ٹیمیں قدرتی ماحول کی دیکھ بھال اور فروغ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیں گی۔ حافظ شیر علی
اسماعیلی عالمی دن کے موقعے پرکوویڈ 19 وبائی امراض سے پیدا ہونے والی صورتحال کو کم کرنے کے لیے امدادی کوششوں کو بھی تیز کیا جائے گا۔ حافظ شیر علی
اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے مختلف شعبوں میں رضاکارانہ سماجی خدمات اور سپورٹ قابل تحسین ہیں۔ گورنر سندھ
عوام کو تعلیم، صحت، صحتمند ماحول اور انفراء اسٹرکچر کی فراہمی حکومت کی بنیادی ترجیہات میں شامل ہے۔ گورنر سندھ

Governor Sindh attends exhibition cricket match at NSK organized by Sindh Rangers on account of Defence Day

Governor Sindh attends exhibition cricket match at NSK organized by Sindh Rangers on account of Defence Day

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد


کراچی (ستمبر 06)
پاکستان رینجرز سندھ کے زیر انتظام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گذشتہ شب یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایک نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کرکٹ میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ دوستانہ میچ “شوبز الیون “جس میں فلم اور ٹی وی کے فنکار اور “ڈیفنڈرز الیون” جس میں مسلح افواج اور سندھ پولیس کے اہلکار شامل تھے کے مابین کھیلا گیا۔ گورنر سندھ نے دوستانہ میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل اور اس طرح کی تقریبات نوجوانوں کی توانائی کو ایک ٹھوس پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں جس سے وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے کے علاوہ پیداواری اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف بھی راغب ہوتے ہیں۔ اس موقعہ پر گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں ملک اور قوم کے لیے قربانیاں دینے والے شہیدوں اور غازیوں کو بھرپور خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کے دن ہماری بہادر مسلح افواج نے تینوں محاذوں پر دشمن کے جھوٹے عزائم کو شکست دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے پاکستان کی آزادی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور اسی لئے بحیثیت قوم یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ کراچی میں کھیلوں کے مختلف ایونٹس کے انعقاد میں پاکستان رینجرز سندھ کا کردار بھی قابل تحسین ہے کیونکہ اس کا مقصد شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔

تقریب میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

قبل ازیں ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیوں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر شرکاءکے ساتھ ساتھ مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کراچی میں کھیلوں، ثقافتی اور معاشی زندگی کو بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بعد ازاں گورنر سندھ نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں تحائف تقسیم کیے۔ ڈیفینڈرز الیون نے دوستانہ میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ ڈیفنڈرز الیون کے کرنل زاہد نے حاصل کیا۔