‏عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سے گورنر ہاﺅس میں لنگر عام شروع کردیا گیا۔
آج عوام کی بڑی تعداد نے لنگر میں شرکت کی۔ 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا لنگر عام 19 اکتوبر 2021ء تک بعد نماز مغرب تا نماز عشاء جاری رہے گا۔
‏لنگر عام میں شرکت کے لئے گورنر ہاﺅس کا گیٹ نمبر 1 مقررہ وقت تک کھلا رہے گا۔

Governor Punjab meets with Governor Sindh in Karachi

Governor Punjab meets with Governor Sindh in Karachi

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات
وفاقی حکومت کے صوبوں کے لئے ترقیاتی اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال
ہر شعبہ میں ترقی ہورہی ہے ،گورنرسندھ ۔ یکساں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہے ہیں، گورنر پنجاب

کراچی ( ستمبر12 )
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنرہاﺅس کراچی میں ملاقات کی ۔ ملاقات میںوفاقی حکومت کے صوبوں کے لئے ترقیاتی اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ ملک کے معاشی و تجارتی حب کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے وفاقی حکومت اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ ملک کی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ پنجاب میں شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہے ہیں۔ موجودہ حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔