‏عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سے گورنر ہاﺅس میں لنگر عام شروع کردیا گیا۔
آج عوام کی بڑی تعداد نے لنگر میں شرکت کی۔ 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا لنگر عام 19 اکتوبر 2021ء تک بعد نماز مغرب تا نماز عشاء جاری رہے گا۔
‏لنگر عام میں شرکت کے لئے گورنر ہاﺅس کا گیٹ نمبر 1 مقررہ وقت تک کھلا رہے گا۔

Governor Ismail, Information Minister Chaudhry enquire health of Umer Sharif

Governor Ismail, Information Minister Chaudhry enquire health of Umer Sharif

گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار عمر شریف کی عیادت
وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی ۔ میڈیکل بورڈ جو فیصلہ کرے گا اس پر عمل کرینگے ۔ گورنرسندھ

کراچی ( ستمبر11)
گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکارعمر شریف کی عیادت کی ۔گورنر سندھ اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عمر شریف کو علاج معالجے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ میں عمر شریف نے اہم کردار ادا کیا ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر میڈیکل بورڈ عمر شریف کے علاج کا جائزہ لے گا۔عمر شریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ جو بھی فیصلہ کریگا اس پر عمل کرینگے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عمر شریف کی عیادت کیلئے آئے ہیں۔عمرشریف قوم کا اثاثہ ہیں۔حکومت عمر شریف کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔