وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں امن و امان کی صورتحال، صوبے کی ترقی اور عوام کے بہتر معیار زندگی کے لئے باہمی تعلقات کو فروغ دینا شامل ہے۔
انہوں نے صوبے میں کرونا وائرس سے ہونے والی بیماری اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بھرپور کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔
گورنر سندھ کی محکمہ پولیس کی پیشہ وارانہ استعداد کے لئیے خصوصی تربیت کے اقدامات اور پولیس کو عوامی خدمت فورس میں تبدیل کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو

Governor Imran Ismail inaugurates Pakistan Poultry, Dairy & Livestock Expo 2019 at Expo Centre Karachi.

Governor Imran Ismail inaugurates Pakistan Poultry, Dairy & Livestock Expo 2019 at Expo Centre Karachi.

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا پاکستان پولٹری، ڈیری اینڈ لائف اسٹاک ایکسپو 2019 کا افتتاح
کراچی جولائی 04


گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پاکستان پولٹری، ڈیری اینڈ لائف اسٹاک ایکسپو 2019 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان میں تیار کی جانے والی ڈیری پروڈکٹس کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا جائے اس ضمن میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس شعبہ سے منسلک افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بھی اس شعبہ پر خصوصی توجہ ہے کیونکہ اس شعبے میں بھرپور استعداد موجود ہے ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ اس شعبہ سے وابستہ افراد کی بہتر رہنمائی کی جائے ۔ گھریلو سطح پر جانوروں کی افزئش نسل اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے معاشی مسائل کسی حد تک کم کئے جاسکتے ہیں۔ ماضی میں گھریلو سطح پر پھل ، سبزی اور دیگر اشیاءکی کاشت کی جاتی تھی جس سے گھریلو ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملتی تھی جس کو دوبارہ سے شروع کیا جانا چاہےے۔ بعدازاں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بزنس کمیونٹی، ڈیری فارمز اور دیگر کاروبار سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسٹس ڈیکلریشن اسکیم ملک کی تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم ثابت ہوئی جس میں ڈیکلیئر کرنے والے افراد نے رقوم بنکوں میں جمع کروائی۔ اس سے قبل دی جانے والی ایمنسٹی اسکیموں میں ایسا ممکن نہیں ہوا۔ جن افراد نے اس اسکیم سے استفادہ حاصل نہیں کیا ان کے خلاف قانون کے مطابق ایف بی آر کاروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بہترین مفاد میں ہمیں اپنا ٹیکس نیٹ مزید بڑھانا ہوگا۔ کئےے گئے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز کے بلائے گئے اجلاس کے بارے میں ان سے کسی نے بات نہیں کی۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی کو بااختیار بنانا کراچی کی عوام کے بہترین مفاد میں ہے۔ اُمید کرتا ہوں کہ اجلاس میں کراچی کے مسائل کا حل نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہےے کہ وہ پنجاب میں شروع کیا گیا بلدیاتی ماڈل کو دیکھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے جس کے حل کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ کچرا اٹھانے اور سیوریج کے نظام کو بھی مزید بہتر بنانا ہوگا۔ بعدازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایکسپو میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔ آخر میں گورنر سندھ نے پولٹری، ڈیری اور لائف اسٹاک کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی۔