گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے 15 رکنی وفد کی محسن شیخانی کی سربراہی میں گورنرہاﺅس میں ملاقات
وفد نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور دیگر مسائل سے آگاہ کیااور تجاویز بھی پیش کیں
ماضی میں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے ریگولرازیشن کی حکمت عملی مرتب کی جائے۔ ریگولرائزیشن پالیسی کے تحت ریگولرائزیشن کمیشن کا قیام ناگزیر ہے۔ وفد کی جانب سے تجویز
کنسٹرکشن کے حوالے سے بلڈنگ این او سی اوراپروول پروسیجرز ون ونڈو آپریشن کے تحت ممکن بنایا جائے۔ وفد کی جانب سے تجویز
ون ونڈو آپریشن پر عملدرآمد سے پروجیکٹ مکمل ہونے پر بلڈرز اور رہائشیوں کو بعد میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ آباد وفد
نسلہ ٹاور کے مکین جس پریشانی سے گذر رہے ہیں اسے انسانی بنیادوں پر دیکھا جائے۔ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کی بحالی کے لئے کوئی حکمت عملی تیار کی جائے۔ آباد وفد
وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر گورنرسندھ نے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی

First episode of documentary on Prime Minister Imran Khan premiered at Sindh Governor House on hs 69th birthday

First episode of documentary on Prime Minister Imran Khan premiered at Sindh Governor House on hs 69th birthday

کراچی (اکتوبر 05)
گورنر ہاﺅس کراچی میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ملک اور جمہوریت کے استحکام کے لئیے اقدامات کے حوالہ سے جنون گروپ کی تیار کردہ ڈاکیو مینٹری فلم پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکین، جنون گروپ کے بانی و ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان احمد، ڈاکٹر ابرار الحق سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے خواتین و افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گورنر ہاﺅس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک طویل عرصہ سے پاکستان کی عوام کے لئے جدوجہد کی نہ کہ اپنی ذات کے لئے، جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ پاکستان کی عوام نے ان کو ملک کے وزیر اعظم کے طور پر دیکھا ، لیکن یہ راستہ اتنا آسان نہیں تھا اس راستے میں انہوں نے بڑی بڑی مشکلات کا بہت احسن طریقے سے مقابلہ کیا۔ گورنر سندھ نے مذید کہا کہ ہمیں عمران خان کی جدوجہد سے سیکھنا چاہئے نہ کہ وہ جن کو آسانی سے منزل مل جاتی ہے نہ تو وہ منزل کی قدر کرسکتے ہیں اور نہ ہی وہ اپنے رب کا شکرادا کرسکتے ہیں اور نہ ہی لوگوں کی خدمت اس طرح سے کرسکتے ہیں جو ایک شخص بڑی مشکل سے اپنی منزل تک پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو مشکلات عمران خان صاحب نے یا ان کے ساتھیوں نے دیکھی ہیں اور جدوجہد میں گذاری ہے، ان سے ہمیں اپنی زندگی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میں آج اپنے ان تمام دوستوں سے جو ارکان پالیمنٹ ہیں، اللہ نے انہیں قومی و صوبائی اسمبلی کا رکن بنایا ہے ان کی بھی اس میں جدوجہد شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان سے غلطی ہوسکتی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کو درست کیا جائے نہ کہ ڈھنڈورا پیٹا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں ہم سب کو ایک دوسرے کے غم ، دکھ اور خوشی کا احساس ہے لہذا ہمیں ایک بن کر چلنا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انشاءاللہ 2023 میں پاکستان تحریک انصاف کی سندھ میں بھی حکومت آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہونا شروع ہوگئے ہیں، جس میں گرین لائن منصوبہ آپ کے سامنے ہے اور اس میں استعمال کی جانی والی خوبصورت بسیں بین الاقوامی معیار کی ہیں، K-IV بننا شروع ہوگیا ہے جبکہ کے سی آر کا وزیر اعظم نے افتتاح کردیا ہے۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے تقریب میں شریک لوگوں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔