
Federal Minister for Water Resources Faisal Vawda called on Governor Imran Ismail today at Governor House in Karachi.
During the meeting, ongoing development projects and the projects to resolve the water problem of the province were discussed.
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی گورنر ہائوس میں ملاقات
کراچی ستمبر 20
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت آبی وسائل کی جانب سے کراچی سمیت صوبہ بھر میں پانی کی کمی پورا کرنے کے لئے جاری منصوبوں کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ و وفاقی وزیر نے شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی کا عمل یقینی بنانے کا عذم بھی کیا۔ گورنر سندھ نے نکاسی و فراہمی آب کے لئے وفاق کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔