گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام
آج ملک بھر میں ریاستی سطح پر یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے۔
اس کا مقصد اقوام ِ عالم کو یہ باور کرانا ہے کہ 5اگست 2019 کو ہندوستان نے یکطرفہ اقدام کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں بدترین مظالم کا سلسلہ شروع کیا۔ گورنر سندھ
آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ہندوستان ہر حربہ آزما چکا ہے لیکن اہل کشمیر کا جذبہ حریت سرد نہیں ہوا۔ گورنر سندھ
مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آوٹ آج بھی جاری ہے۔ عمران اسماعیل
مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق سے آج بھی محروم ہیں۔ گورنر سندھ
وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کے 74ویں اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ احسن طریقے سے پیش کرکے کشمیریوں کے سفیر کے طور پر آواز بلند کی۔ عمران اسماعیل
آج کے دن پوری پاکستانی قوم اور دنیا میں جہاں جہاں کشمیری بستے ہیں کشمیریوں کے ساتھ کئیے جانے والے استحصال کو اجاگر کریں اور ان کے ساتھ تجدید عہد کریں گے۔ گورنر سندھ
کشمیری عوام آزادی حاصل کرکے رہیں گے اور ہماری حکومت اس عزم و استقلال میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ گورنر سندھ

Federal Minister for Law and Justice Barrister Dr Farogh Naseem calls on Governor Sindh Imran Ismail

Federal Minister for Law and Justice Barrister Dr Farogh Naseem calls on Governor Sindh Imran Ismail

کراچی ( جولائی 17 ) 

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر قانون اور انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے گورنر ہاو ¿س میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیاسی و قانونی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر اور یکساں ہونے میں ہی ملک و قوم کی ترقی ممکن ہے۔عوام کو بر وقت انصاف کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر قانون اور انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالا دستی کے لئیے وفاقی حکومت خلوص نیت سے کام کر رہی ہے۔