
Federal minister for education Shafqat Mahmood called on Governor Imran Ismail today at Governor House in Karachi.
The minister briefed the governor on the steps being taken by the federal government for education sector in the Sindh province.
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی گورنر ہائوس میں ملاقات
کراچی ستمبر 20
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ، اس موقع پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی اور صوبہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عصر حاضر میں تعلیم کے فروغ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا سفر طے نہیں کرسکتے، صوبہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں اعلیٰ کوالیفائیڈ اور تجربہ کار اساتذہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے حکومت کی جانب سے صوبہ میں تعلیمی اداروں کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے گورنر سندھ کو مزید بتایا کہ تعلیمی اداروں با الخصوص پرائمری اور سیکنڈری اسکولز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی اپ گریڈیشن بھی کی جارہی ہے جبکہ تحقیقی سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔