وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں امن و امان کی صورتحال، صوبے کی ترقی اور عوام کے بہتر معیار زندگی کے لئے باہمی تعلقات کو فروغ دینا شامل ہے۔
انہوں نے صوبے میں کرونا وائرس سے ہونے والی بیماری اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بھرپور کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔
گورنر سندھ کی محکمہ پولیس کی پیشہ وارانہ استعداد کے لئیے خصوصی تربیت کے اقدامات اور پولیس کو عوامی خدمت فورس میں تبدیل کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو

Director General (DG) of Pakistan Rangers Sindh, Major General Omer Ahmed Bukhari called on Governor Imran Ismail today at Governor House.

Director General (DG) of Pakistan Rangers Sindh, Major General Omer Ahmed Bukhari called on Governor Imran Ismail today at Governor House.

گورنر سندھ سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات
کراچی جون 26
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاﺅس میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی صورتحال اور اہمیت کے حامل دیگر امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبہ باالخصوص شہر میں ہر قسم کے جرائم کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنانے کا عزم اظہار کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے جہاں پر ہونے والی ہر سرگرمی کا اثر پورے ملک پر ہو تا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام میں فوج ، رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثل قربانیاں دیں ہے جسے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بتایا کہ جرائم سے پاک کرنے کے لئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھرپور اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایاجارہا ہے تاکہ مستقل طور پر جرائم کی بیخ کنی ممکن ہو سکے، جبکہ امن و امان کے قیام میں فوج ، رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیں جسے کسی بھی صورت میںرائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔