‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Dawood Global Foundation held the 13th Anniversary of the LadiesFund Women’s Awards for Pakistan 2022 at Governor House.

Dawood Global Foundation held the 13th Anniversary of the LadiesFund Women’s Awards for Pakistan 2022 at Governor House.

دائود گلوبل فائونڈیشن کے زیر اہتمام گورنر ہائوس کراچی میں LADIESFUND ویمنز ایوارڈز برائے پاکستان 2021 کی 13ویں سالگرہ کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ملک کی سب سے متحرک قابل ذکر خواتین کو پیپلز چوائس ایوارڈز برائے ٹریل بلیزر، مومینٹم اور وومن آف دی ایئر ایوارڈز کے ساتھ ساتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ملک کے امیج کو بہتر بنانے میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار قابل ذکر ہے اور جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے۔

خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے اپنی کلیدی تقریر میں کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی خواتین باشندوں کو مساوی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرم کارکنوں کی کوششوں کو سراہا جو مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تقریب میں جسٹس (ر) ماجدہ رضوی اور بیوٹیشن مسرت مصباح کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔