گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے 15 رکنی وفد کی محسن شیخانی کی سربراہی میں گورنرہاﺅس میں ملاقات
وفد نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور دیگر مسائل سے آگاہ کیااور تجاویز بھی پیش کیں
ماضی میں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے ریگولرازیشن کی حکمت عملی مرتب کی جائے۔ ریگولرائزیشن پالیسی کے تحت ریگولرائزیشن کمیشن کا قیام ناگزیر ہے۔ وفد کی جانب سے تجویز
کنسٹرکشن کے حوالے سے بلڈنگ این او سی اوراپروول پروسیجرز ون ونڈو آپریشن کے تحت ممکن بنایا جائے۔ وفد کی جانب سے تجویز
ون ونڈو آپریشن پر عملدرآمد سے پروجیکٹ مکمل ہونے پر بلڈرز اور رہائشیوں کو بعد میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ آباد وفد
نسلہ ٹاور کے مکین جس پریشانی سے گذر رہے ہیں اسے انسانی بنیادوں پر دیکھا جائے۔ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کی بحالی کے لئے کوئی حکمت عملی تیار کی جائے۔ آباد وفد
وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر گورنرسندھ نے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی

Corps Commander Karachi calls on Governor Sindh

Corps Commander Karachi calls on Governor Sindh

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کور کمانڈر کراچی لیفٹینینٹ جنرل محمد سعید کی ملاقات
پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا اور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ گورنرسندھ

کراچی ( نومبر24)
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کور کمانڈر کراچی لیفٹینینٹ جنرل محمد سعید نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے لیفٹینینٹ جنرل محمد سعید کی ملک کے لئے پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا اور نئی ذمے داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ملک کی سلامتی اور امن و امان کے قیام کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں۔پاکستان کی بہادر مسلح افواج پر قوم کو فخر ہے۔