‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Consul General of Turkey Calls on Governor Sindh

Consul General of Turkey Calls on Governor Sindh

کراچی (مارچ 19 )
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ترکی کے قونصل جنرل Cemal Sangu نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک ترکی اقتصادی تعاون میں اضافہ ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ مثالی دو طرفہ تعلقات ہیں۔ ثقافت ، ورثہ اور قدرتی مناظر کے پیش نظر پاکستان بلا شبہ سحر انگیز سیاحت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہونے کے ناطے ترکی کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لئے منافع بخش مواقع اور سہولیات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ذرائع آمدنی اور ملک سے بیروزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئیے سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ دینے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

ترکی کے قونصل جنرل Cemal Sangu  نے گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے کئی دہائیوں سے دوستانہ تعلقات ہیں، جسے ترک حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔