
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی ملاقات
کراچی (جنوری 10)
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو مدینہ کی ریاست کا ماڈل بنانا ہے تاکہ لوگوں کو یکساں حقوق مل سکیں۔گو رنر سندھ نے مذید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور پاکستان کو مضبوط بنانے میں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو احترام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ علماءکرام پیغام پاکستان کو محراب و منبر کے ذریعے عام کرنے کے لیے اپنا عظیم کردار ادا کریں۔