گورنر سندھ عمران اسماعیل کا این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 28 ویں کانووکیشن کی پروقار تقریب سے خطاب
ادارے کے فارغ التحصیل طلبا نہ صرف پاکستان سمیت دیگر ممالک کے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
موجودہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔
بین الاقوامی معاشی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2024ءمیں دنیا کی 70 فیصد معیشت کادارومدار جن 20 ممالک پر ہوگا اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔
ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے کامیاب نوجوان پروگرام کا آغاز کیا۔
جس کے تحت نوجوان انٹرپرینیورز کو آسان شرائط اور بلا سود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔
کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں کئی درجے بہتری ظاہر کرتی ہے کہ موجودہ حکومت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
این ای ڈی کا سی پی ای سی یونیورسٹیوں کے کنسورشیم کے ذریعہ چینی شہر کی نامور جامعات کے ساتھ قریبی روابط کا قائم ہونا خوش آئند امر ہے۔
ہمارے ملک کی ترقی کا دارومدار جامعات سے فارغ التحصیل ہونہار ، قابل اور با صلاحیت طلباءو طالبات کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
یونیورسٹیز اعلی تعلیم ، تحقیق اور ترقی کے مراکز ہوتے ہیں جن کا براہ راست اثر قومی معیشت پر پڑتا ہے۔
این ای ڈی یونیورسٹی نے قومی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا
قومی انکیوبیشن سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جو کہ تخلیقی کاموں کے حوالے سے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
فارغ التحصیل طلبا اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔
حکومت این ای ڈی یونیورسٹی کو تعلیمی منصوبوں ، تحقیق اور ترقیاتی پروگرامز میں مدد فراہم کرنے میں معاونت جاری رکھے گی۔ گورنر سندھ کی یقین دہانی
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود، چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید سلیم قریشی، طلباو طالبات اور ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلسہ تقسیم اسناد2019 میں 13طالب علموں کو ڈاکٹریٹ کی سند سے نوازا گیا۔ وائس چانسلر
27طالبا و طالبات میں گولڈ میڈلز تقسیم کیے گئے۔ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی
جامعہ این ای ڈی سے اس برس پاس آؤٹ گریجویٹس کی تعداد 2113 جبکہ ماسٹرز کی تعداد 843 ہے۔ وائس چانسلر

Governor Sindh attends a luncheon by Liaquat Jataoi.

Governor Sindh attends a luncheon by Liaquat Jataoi.

لیاقت علی جتوئی کے ظہرانہ میں گورنرسندھ عمران اسماعیل کی شرکت بیٹو ہاﺅس میں لوگوں سے ملاقات اور ان سے شکایتیں سنی ، مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا۔ گورنرسندھ  کراچی نومبر 05 گورنر سندھ عمران اسماعیل پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما لیاقت علی جتوئی کے...

More info

Ahl-e-Sunnat Rabita Council delegation calls on Governor Sindh Imran Ismail.

Ahl-e-Sunnat Rabita Council delegation calls on Governor Sindh Imran Ismail.

 گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اہلسنت رابطہ کونسل پاکستان کی صدر سید منصور ہاشمی کی سربراہی میں چار رکنی وفدکی ملاقات کراچی اکتوبر31  گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اہلسنت رابطہ کونسل پاکستان کی صدر سید منصور ہاشمی کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے...

More info

A 4-member delegation led by Ahl-e-Sunnat Pakistan leader Haji Hanif Taib called on Governor Sindh Imran Ismail in Karachi.

A 4-member delegation led by Ahl-e-Sunnat Pakistan leader Haji Hanif Taib called on Governor Sindh Imran Ismail in Karachi.

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حاجی حنیف طیب کی سربراہی میں جماعت اہلسنت پاکستان کے 4 رکنی وفد کی گورنرہاﺅس میں ملاقات کراچی اکتوبر 31   گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جماعت اہلسنت پاکستان کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب کی سربراہی میں 4 رکنی...

More info