گورنر سندھ عمران اسماعیل کا این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 28 ویں کانووکیشن کی پروقار تقریب سے خطاب
ادارے کے فارغ التحصیل طلبا نہ صرف پاکستان سمیت دیگر ممالک کے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
موجودہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔
بین الاقوامی معاشی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2024ءمیں دنیا کی 70 فیصد معیشت کادارومدار جن 20 ممالک پر ہوگا اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔
ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے کامیاب نوجوان پروگرام کا آغاز کیا۔
جس کے تحت نوجوان انٹرپرینیورز کو آسان شرائط اور بلا سود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔
کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں کئی درجے بہتری ظاہر کرتی ہے کہ موجودہ حکومت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
این ای ڈی کا سی پی ای سی یونیورسٹیوں کے کنسورشیم کے ذریعہ چینی شہر کی نامور جامعات کے ساتھ قریبی روابط کا قائم ہونا خوش آئند امر ہے۔
ہمارے ملک کی ترقی کا دارومدار جامعات سے فارغ التحصیل ہونہار ، قابل اور با صلاحیت طلباءو طالبات کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
یونیورسٹیز اعلی تعلیم ، تحقیق اور ترقی کے مراکز ہوتے ہیں جن کا براہ راست اثر قومی معیشت پر پڑتا ہے۔
این ای ڈی یونیورسٹی نے قومی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا
قومی انکیوبیشن سینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جو کہ تخلیقی کاموں کے حوالے سے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
فارغ التحصیل طلبا اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔
حکومت این ای ڈی یونیورسٹی کو تعلیمی منصوبوں ، تحقیق اور ترقیاتی پروگرامز میں مدد فراہم کرنے میں معاونت جاری رکھے گی۔ گورنر سندھ کی یقین دہانی
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود، چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر جاوید سلیم قریشی، طلباو طالبات اور ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلسہ تقسیم اسناد2019 میں 13طالب علموں کو ڈاکٹریٹ کی سند سے نوازا گیا۔ وائس چانسلر
27طالبا و طالبات میں گولڈ میڈلز تقسیم کیے گئے۔ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی
جامعہ این ای ڈی سے اس برس پاس آؤٹ گریجویٹس کی تعداد 2113 جبکہ ماسٹرز کی تعداد 843 ہے۔ وائس چانسلر

Governor Sindh applauds Prime Minister Imran Khan and his economic team as Pakistan emerges among top 10 improvers globally in Ease of Doing Business.

Governor Sindh applauds Prime Minister Imran Khan and his economic team as Pakistan emerges among top 10 improvers globally in Ease of Doing Business.

 پاکستان کا دنیا کے 10 بہترین کاروباری ماحول فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہونا خوش آئند ہے ۔ گورنرسندھ حکومت نے ایک سال میں چھ اصلاحات کیں جس کی وجہ سے اس کی درجہ بندی میں 136 سے 108 تک بہتری آئی کراچی اکتوبر 24   گورنر سندھ عمران اسماعیل نے...

More info

Governor Sindh Imran Ismail’s message on World Polio Day.

Governor Sindh Imran Ismail’s message on World Polio Day.

پولیو کے عالمی دن کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اہم پیغام  کراچی اکتوبر 24   گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پرکہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے خلاف سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوگی اس ضمن میں پاکستان میں پولیو کے...

More info

Governor Imran Ismail attended the 28th All Pakistan Bi-Lingual Declamation Contest at Cadet College Petaro, Jamshoro.

Governor Imran Ismail attended the 28th All Pakistan Bi-Lingual Declamation Contest at Cadet College Petaro, Jamshoro.

جو لوگ بڑے خواب دیکھتے ہیں وہ محنت اور لگن کے ساتھ ہر مشکل امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہیں، گورنر سندھ موجودہ حکومت کسی چور دروازے سے نہیں آئی ہے بلکہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے، میڈیا سے بات چیت حیدرآباد اکتوبر 19 گورنر سندھ عمران...

More info