‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Australian High Commissioner Bryce Hutchesson called on Governor Sindh.

Australian High Commissioner Bryce Hutchesson called on Governor Sindh.

 ہوچیسن (Bryce Hutchesson)کی ملاقاتکراچی (مارچ  11 )
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آسٹریلین ہائی کمشنر برائس ہوچیسن (Bryce Hutchesson)نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور، موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال اور دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ نے آسٹریلین ہائی کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا سے سفارتی ،اقتصادی اور دفاعی تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔ گورنر سندھ نے مذید کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے مزید مواقع موجود ہیں جن کے ذریعے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنرنے گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا، پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات اور روابط کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔