‏گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پاکستان ڈے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے۔
گورنر سندھ نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Advisor to Prime Minister for Commerce and Investment Abdul Razak Dawood called on Governor Sindh

Advisor to Prime Minister for Commerce and Investment Abdul Razak Dawood called on Governor Sindh

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد سے ملاقات
کراچی (فروری11)


گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ اس موقعہ پر چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ اور وفاقی سیکریٹری وزارت تجارت محمد صالح احمد فاروقی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کراچی کی صنعتوں کو درپیش مسائل بالخصوص گیس کی کمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعہ پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی شہر کی انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ، کیونکہ ملک کی ترقی و خوشحالی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سے وابستہ ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے صنعت کاروں سے جلد ملاقات کروں گا اور اس حوالے سے تمام سفارشات وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی جائیں گی تاکہ مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جاسکے۔ انہوں نے مذید کہا کہ حکومت صنعتوں کے فروغ اور برآمدات بڑھانے کے لیئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔