گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے 15 رکنی وفد کی محسن شیخانی کی سربراہی میں گورنرہاﺅس میں ملاقات
وفد نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور دیگر مسائل سے آگاہ کیااور تجاویز بھی پیش کیں
ماضی میں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے ریگولرازیشن کی حکمت عملی مرتب کی جائے۔ ریگولرائزیشن پالیسی کے تحت ریگولرائزیشن کمیشن کا قیام ناگزیر ہے۔ وفد کی جانب سے تجویز
کنسٹرکشن کے حوالے سے بلڈنگ این او سی اوراپروول پروسیجرز ون ونڈو آپریشن کے تحت ممکن بنایا جائے۔ وفد کی جانب سے تجویز
ون ونڈو آپریشن پر عملدرآمد سے پروجیکٹ مکمل ہونے پر بلڈرز اور رہائشیوں کو بعد میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ آباد وفد
نسلہ ٹاور کے مکین جس پریشانی سے گذر رہے ہیں اسے انسانی بنیادوں پر دیکھا جائے۔ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کی بحالی کے لئے کوئی حکمت عملی تیار کی جائے۔ آباد وفد
وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر گورنرسندھ نے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی

Administrator Karachi Murtaza Wahab calls on Governor Sindh Imran Ismail

Administrator Karachi Murtaza Wahab calls on Governor Sindh Imran Ismail

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی گورنر ہاوس میں ملاقات

کراچی (نومبر05)
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور اس ضمن میں ترجیحی امور، فنڈز کے شفاف استعمال، ترقیاتی منصوبوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت کی کہ بطور ایڈمنسٹریٹر آپ پر بہت بھاری ذمہ داری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کرائیں۔ گورنر سندھ نے مذید ہدایت کی کہ کے ایم سی، وفاقی و صوبائی حکومتوں، کنٹونمنٹ بورڈز، دیگر تمام شہری اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور مربوط روابط کے تحت شہر کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ وفاقی حکومت کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دیگر شہروں اور اضلاع کی تعمیر و ترقی میں سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔