گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈ مرل جمیل اختر کی گورنرہاﺅس میں ملاقات
چیئرمین نے کے پی ٹی کے بارے میں گورنرسندھ کو تفصیلی بریفنگ دی 
بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پالیسی سے سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ 
کراچی پورٹ ٹرسٹ کو دنیا کی جدید ترین پورٹس کے مقابل لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں. چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ
کراچی پورٹ ٹرسٹ ایک اہم ترین ادارہ ہے۔ گورنرسندھ 
موجودہ حکومت پورٹ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ گورنرسندھ 

Seven-member delegation of Baba Guru Nanak Darbar Karachi called on Governor Sindh Imran Ismail in Karachi.

Seven-member delegation of Baba Guru Nanak Darbar Karachi called on Governor Sindh Imran Ismail in Karachi.

Seven-member delegation of Baba Guru Nanak Darbar Karachi called on Governor Sindh Imran Ismail in Karachi.

Governor Sindh said that minorities in Pakistan have freedom to perform their religious rituals and that the opening of Kartarpur Corridor is meant to facilitate the Sikh Community.

_____________________________________________________________

گورنر سندھ سے بابا گرونانک دربار کراچی کے7رکنی وفد کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات 

کراچی نومبر 06
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بابا گرونانک دربار کراچی کے7رکنی وفد نے رکن سندھ اسمبلی سنجے گنگوانی کی قیادت میں گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ وفد میں پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن انچیف سردار رمیش سنگھ خالصہ ، سریش کمار، دیپک کمار، جوار لال اور سوکھ دیو شامل تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھ یاتریوں کے لئے کرتار پور کی مذہبی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت نے کرتار پور راہداری کھولی۔ گورنر سندھ نے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن انچیف سردار رمیش سنگھ خالصہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام کو پوری سکھ برادری قدر کی نگا سے دیکھتی ہے، جبکہ موجودہ حکومت کی جانب سے ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی کے قیام کو بھی وفد نے سراہا۔ رمیش سنگھ خالصہ نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بابا گرونانک کے 550ویں سالگرہ کے موقع پر نغمہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کرنا قابل قدر اقدام ہے۔ رمیش سنگھ نے بتایا کہ بابا گرونانک دیو جی کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر سندھ کی سطح پر تین روزہ مرکزی اجتماع کا آغاز 10 نومبر سے کراچی میں ہوگا، اجتماع میں سندھ بھر سے ہزاروں سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ وفد نے گورنر سندھ کواختتامی  تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت بھی دی۔

Add Comment