گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈ مرل جمیل اختر کی گورنرہاﺅس میں ملاقات
چیئرمین نے کے پی ٹی کے بارے میں گورنرسندھ کو تفصیلی بریفنگ دی 
بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پالیسی سے سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ 
کراچی پورٹ ٹرسٹ کو دنیا کی جدید ترین پورٹس کے مقابل لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں. چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ
کراچی پورٹ ٹرسٹ ایک اہم ترین ادارہ ہے۔ گورنرسندھ 
موجودہ حکومت پورٹ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ گورنرسندھ 

Governor Sindh Imran Ismail attended the 27th passing out parade of Rangers Basic Recruits Training Course as chief guest.

Governor Sindh Imran Ismail attended the 27th passing out parade of Rangers Basic Recruits Training Course as chief guest.

Governor Sindh Imran Ismail attended the 27th passing out parade of Rangers Basic Recruits Training Course as chief guest.

The governor reviewed the parade and gave awards to the distinguished recruits among 966 passed out recruits.

Addressing on the occasion, Governor Sindh congratulated the passed out recruits, trainers and their families.

___________________________________________

بحالی امن کے ذریعے کراچی کو معاشی وتجارتی استحکام بخشنے میں رینجرز کا کلیدی کردار ہے ، گورنر سندھ 

کراچی نومبر02


گورنرسندھ عمران اسماعیل نے رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی ستائیسویں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی ایک پر وقار منعقد ہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا پریڈ گراﺅنڈپہنچے پر استقبال کیا، بعد ازاں گورنرسندھ عمران اسماعیل کوچاک وچوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی بھی پیش کی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا اِس شاندار پریڈ پر میں پاس آﺅٹ ہونے والے ریکروٹس ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن اِن ریکروٹس کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ وہ پاکستان رینجرز سندھ جیسے قابل فخر ادارے کا حصہ بن رہے ہیں۔ یہ دن اِن کے مستقبل میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سندھ رینجرزکا کردار کراچی میں بحالیِ امن میں نہایت اہم ہے اور رینجرز ایک جری اور قابل ستائش فورس کے طور پر جانی جاتی ہے۔ کراچی سے دہشتگردوں کے خاتمے میں بھی رینجرز نے اہم کردار اداکیا ہے۔ آج رینجرز کی کاوشیں صوبے بھر میں بحالی امن کی صورت میں نظر آرہی ہیں۔ گورنر سندھ نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ شہر میں امن کی بحالی کے چھ برس میں رینجرز نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں19 ہزار سے زائد آپریشن ،14 ہزار سے زائد دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد کو ر ینجرز نے گرفتار کیاہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج بحالی امن کے ذریعے کراچی کو معاشی وتجارتی استحکام بخشنے میں رینجرز کا کلیدی کردار ہے جس کا واضح ثبوت بین الاقوامی سطح پر تجارتی وفود اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد ہے۔گورنر عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ سندھ رینجرز کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، اس فورس کی کامیابی کا سہرا اس کے افسران اور جوانوں کے مرہون منت ہے۔ گورنر سندھ نے دوران ِ ٹریننگ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ پاس آﺅٹ ہونے والے جوانوں کے عزیز و اقارب بھی شریک تھے۔تقریب میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کے لیے کی جانے والے کارروائیوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا ۔

Add Comment