گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈ مرل جمیل اختر کی گورنرہاﺅس میں ملاقات
چیئرمین نے کے پی ٹی کے بارے میں گورنرسندھ کو تفصیلی بریفنگ دی 
بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پالیسی سے سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ 
کراچی پورٹ ٹرسٹ کو دنیا کی جدید ترین پورٹس کے مقابل لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں. چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ
کراچی پورٹ ٹرسٹ ایک اہم ترین ادارہ ہے۔ گورنرسندھ 
موجودہ حکومت پورٹ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ گورنرسندھ 

Governor Sindh Imran Ismail addresses at The Hunar Foundation (THF) Graduation Ceremony in Karachi.

Governor Sindh Imran Ismail addresses at The Hunar Foundation (THF) Graduation Ceremony in Karachi.

Governor Sindh Imran Ismail addresses at The Hunar Foundation (THF) Graduation Ceremony in Karachi.

He said that women empowerment is key to economic success. Women need to be given equal opportunity in all walks of life.

He also said that parents should encourage their daughters to pursue their academic and career goals.

________________________________________________

والدین، لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے مواقع فراہم کریں، گورنر سندھ

ملک کی ترقی و استحکام میں فلاحی اداروں کا بھی اہم کردار ہے، ہنر فاﺅنڈیشن کی گریجویشن تقریب سے خطاب

کراچی یکم نومبر

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و استحکام میں فلاحی اداروں کا بھی اہم کردار ہے، دنیا میں سب سے زیادہ زکوٰة اور عطیہ پاکستان میں دی جاتی ہے، جن ممالک میں ریاست اپنی زمہ داریاں پوری نہیں کرپاتیں وہاں این جی اوز کامیاب ہوتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلاحی ادارے ہنر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فلاحی ادارے کے سی سی اور دیگر انتظامیہ سمیت ادارے میں تربیت حاصل کرنے والی طلبہ بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہنر فاو ¿نڈیشن پاکستان میں ایک ایسا فلاحی ادارے ہے جو بہت سنجیدگی سے اپنا بہترین کردار ادا کر رہا ہے، عوام کو پورا یقین ہے کہ جو افراد اس ادارے کو چلا رہے ہیں وہ انکا پیسہ صحیح جگہ پر خرچ کررہے ہیں، دنیا میں اتنی زکوٰة کوئی قوم نہیں دیتی جتنی پاکستان کی قوم دیتی ہے، پاکستان میں فلاحی ادارے بہترین کام کر رہے ہیں، جہاں اسٹیٹ اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرپاتی وہاں این جی اوز کامیاب ہوتی ہیں، اس ضمن میں موجودہ حکومت کا وژن ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گے جس کے لیے ہم سب کو حکومت کے ساتھ مل کر ملک میں ریاست مدینہ جیسا نظام قائم کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جب میں جامعات میں ڈگریاں تفویض کرنے جاتا ہوں وہاں گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد لڑکیوں کی ہوتی ہیں، اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں والدین سے درخواست کروں گا کہ وہ لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے مواقع فراہم کریں۔ اس سے قبل سی ای او، ہنر فاو ¿نڈیشن نے شرکاءکو بتایا کہ اس وقت ہنر فاﺅنڈیشن کے زیرِ اہتمام چلنے والے سینٹرز میں 16 مختلف ٹریڈز میں تربیت دی جارہی ہے، کراچی سمیت پورے ملک میں مزید سینٹرز کھولیں گے، ان کا مزید بتانا تھا کہ 50 لڑکیوں کو OXFAM Pakistan کے اشترک سے بیوٹیشن کی تربیت فراہم کی گئی جس کی گریجویشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہنر فاونڈیشن لڑکیوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، یہاں لڑکیاں ہنر سیکھ کر اپنے مستقبل کو روشن کر سکتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورس کے دوران نمایاں کارکردگی دیکھانے والی طلبہ میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے۔

Add Comment