گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈ مرل جمیل اختر کی گورنرہاﺅس میں ملاقات
چیئرمین نے کے پی ٹی کے بارے میں گورنرسندھ کو تفصیلی بریفنگ دی 
بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پالیسی سے سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ 
کراچی پورٹ ٹرسٹ کو دنیا کی جدید ترین پورٹس کے مقابل لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں. چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ
کراچی پورٹ ٹرسٹ ایک اہم ترین ادارہ ہے۔ گورنرسندھ 
موجودہ حکومت پورٹ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ گورنرسندھ 

Speaking at the International Students Convention & Expo 2019, Governor Sindh Imran Ismail said that skilled, educated and entrepreneur youth were being provided business loans.

Speaking at the International Students Convention & Expo 2019, Governor Sindh Imran Ismail said that skilled, educated and entrepreneur youth were being provided business loans.

KARACHI, Oct. 28: The Governor of Sindh Imran Ismail speaking at the International Students Convention & Expo 2019 said that skilled, educated and entrepreneur youth were being provided interest free business loans.
Governor said that with the loan the youngsters could start their business.
Imran Ismail said that there were huge opportunities for development in various sectors in the country, full support was being provided for international investments, which was increasing. The foreign investments were of tremendous support for poverty alleviation.
He said that private sector was playing an active role in strengthening the national economy.
The Governor said that the youngsters prefer going abroad after attaining education from Pakistan, and it was everyone’s right to choose his career. He appealed to the youngsters of the country to prefer working in the country and starting businesses here.
Imran Ismail said that education had a key role in the development of any country. The present government was focusing on education so that the youngsters be highly educated to serve the nation for its prosperity and progress.
He said that under the Ehsaas program, scholarships would be given to the needy students. Prime Minister’s vision was to make the country an Islamic welfare state where the government should work for the welfare of the people.
Vice-Chancellor of Quaid-e-Azam University, Vice-Chancellor of National Skill University, Director IBA and others also addressed the participants.
Sindh Governor Imran Ismail on the occasion launched a plantation campaign by planting a sapling at the IBA Institute.

___________________________________________________

 احساس پروگرام کے تحت تعلیمی اسکالر شپ بھی جاری کی جائے گی۔ گورنرسندھ 

یوتھ بزنس لون سے نوجوان انٹر پنیور اپنے گھرانے کی کفالت کرسکتے ہیں۔ انٹر نیشنل اسٹوڈنٹس کنوینشن اینڈ ایکسپو 2019ء سے خطاب

کراچی اکتوبر 28    

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے انٹر نیشنل اسٹوڈنٹس کنوینشن اینڈ ایکسپو 2019ءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند ، تعلیم یافتہ اور انٹر پنیور نوجوانوں کو یوتھ بزنس لون فراہم کیا جارہا ہے بزنس لون کے ذریعے نوجوان اپنا کاروبار شروع کر کے اپنی اور اپنے گھرانوں کی کفالت شروع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مختلف شعبوں میں ترقی کے بھرپور مواقع موجود ہیں ، بیرون الاقوامی سرمایہ کاری کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیاجا رہا ہے جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے غیر ملکی سرمایہ کاری سے لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع اور غربت کے خاتمے میں بھرپور مدد مل ہے اس ضمن میں نجی سیکٹر کے فعال کردار سے قومی معیشت مزید تقویت حاصل کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوجوانوں کی ترجیح ہوتی ہے کہ وہ بیرون ممالک جا کر نوکری کریں جو کہ سب کا حق ہے مگر میں نوجوانوں سے اپیل کرتاہوں کہ جس ملک نے ان پر بے پناہ اخراجات کرکے اعلیٰ تعلیم یافتہ بنایا اب اس کی خدمت ان کا اولین فریضہ ہے اس سلسلے میں ان نوجوان کو بیرون ممالک میں پاکستان میں سرمایہ کاری لانے پر بھی توجہ دینا ہوگی کیونکہ بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مزید ترقی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم کا کلیدی کردار ہے اگر ہمارے نوجوان تعلیم یافتہ ہوجائیں تو پھر بہت سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں موجودہ حکومت تعلیم پر بھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ ہمارا نوجوان بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہو کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور خدمات انجام دے سکے ۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ذہین اور ضرورت مند طلبہ و طالبات کو تعلیمی اسکالر شپ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ گذر بسر کے لئے سالانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا وژن ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے جہاں حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کریں ۔ اس موقع پر قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، نیشنل اسکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، ڈائریکٹر آئی بی اے سمیت دیگر نے بھی شرکاءسے خطاب کیا ۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آئی بی اے انسٹیٹیوٹ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

Add Comment