وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کنوینر ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ
گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے۔
گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر واضح کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایم کیو ایم پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اس کے ساتھ آگے چلنے کی خواہاں ہے اور یہی وزیر اعظم پاکستان کی پالیسی ہے۔
گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ مستقبل میں بھی ملک، بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے تحریک انصاف ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتی ہے

Governor Sindh says LEAs render unmatched sacrifices for peace in Karachi.

Governor Sindh says LEAs render unmatched sacrifices for peace in Karachi.

While addressing a ceremony of business community ‘Bahar-E-Aman’, Governor Sindh Imran Ismail said that credit for restoration of peace in the metropolis went to police, Rangers and law enforcement agencies.

The governor said that peace has paved the way for holding business activities in the city. Speaking on the occasion, the governor said that Pakistan’s financial hub Karachi witnessed bloodshed, violence, ethnic and political tension for over 20 years.

____________________________________________________

شہر میں امن و امان قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلیدی کردار ہے۔ گورنر سندھ

کراچی اکتوبر 12

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے ہی ملک باالخصوص صوبہ بھر میں امن و امان کا قیام ممکن ہوا، شہر میں امن و امان قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلیدی کردار ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل آئرن اسٹیل مرچنٹ کی جانب سے بہار امن کے نام سے منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کہی۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، آفتاب جہانگیر رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی، صوبائی اسمبلی کے ممبران شہزاد قریشی، خرم شیر زمان ، صدر آل آئرن اسٹیل مرچنٹ حماد پونا والا اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔ تقریب سے قبل، کراچی میں امن قائم کرانے پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تیس سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج ملک میں امن وامان شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہی ممکن ہوا۔ اس موقع پر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں کو امن و امان کے قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کاروباری حضرات نے بھی امن کے قیام میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ صدر آل آئرن اسٹیل مرچنٹ حماد پونا والا نے کہا کہ میڈیا دنیا کو پاکستان کا سوفٹ امیج متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، آنے والے سال 2020 میں اسمال ٹریڈرز کا ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا۔