گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈ مرل جمیل اختر کی گورنرہاﺅس میں ملاقات
چیئرمین نے کے پی ٹی کے بارے میں گورنرسندھ کو تفصیلی بریفنگ دی 
بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پالیسی سے سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ 
کراچی پورٹ ٹرسٹ کو دنیا کی جدید ترین پورٹس کے مقابل لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں. چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ
کراچی پورٹ ٹرسٹ ایک اہم ترین ادارہ ہے۔ گورنرسندھ 
موجودہ حکومت پورٹ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ گورنرسندھ 

Governor Sindh Imran Ismail addresses at the 11th annual LADIESFUND(R) for Women Awards Pakistan 2019 at the Governor House today.

Governor Sindh Imran Ismail addresses at the 11th annual LADIESFUND(R) for Women Awards Pakistan 2019 at the Governor House today.

Governor Sindh Imran Ismail on Friday said that Prime Minister Imran Khan’s initiated Ehsaas Program was a sure step towards elimination of poverty and the entire nation paid tribute to him for initiating the program.

Addressing the 11th annual LADIESFUND(R) for Women Awards Pakistan 2019 at the Governor House, he said that the role of women was also very important in the development of the country.

He said that the women had gained prominence with their full potential and extensive experience in all walks of life.

Imran Ismail said that the role of women in every field was admirable. The lives of proud women were role model for the other women.

The Governor said the women were also playing an important role in the development of the national economy with their full potential.

He said the present government would continue to provide all possible help and support for the full empowerment of women.

Appreciating the efforts of LADIESFUND(R), he said that women were being supported through LadiesFund, which was commendable.

In today’s era, women were playing a key role in not only maintaining their homes but also providing financial stability for their families, said the Governor.

He felicitated the award winning women on the occasion.

The wife of the Governor Sindh, Dr. Sania Nishtar, State Bank of Pakistan (SBP) Governor, various diplomats, artists and women in large numbers were present in the event.

____________________________________________________

گیارہواں سالانہ لیڈیز فنڈ برائے خواتین ایوارڈ پاکستان 2019 ءکا گورنرہاﺅس میں انعقاد
کراچی اکتوبر 11


گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں اور زندگی کے ہر شعبے میں وسیع تجربہ سے ملک میں اہم مقام حاصل کیا ہے، موجودہ حکومت خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن تعاون و مدد فراہم کرتی رہے گی، لیڈیز فنڈ کے پلیٹ فارم سے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین کام ہو رہا ہے، خواتین کو لیڈیز فنڈز کے ذریعے معاونت فراہم کی جارہی ہے جوکہ قابل ستائش امر ہے۔ آج کے دور میں عورت گھر سنبھالنے کے ساتھ ساتھ خاندان کو معاشی استحکام فراہم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 11 واں سالانہ لیڈیز فنڈ برائے خواتین ایوارڈ پاکستان 2019 ءکی تقریب سے گورنرہاﺅس میں خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں اسٹیٹ بینک کے گورنرڈاکٹر رضا باقر ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی مشیر برائے غربت کا خاتمہ، بیگم گورنرسندھ ریما عمران سمیت سفارت کار ، سول سوسائٹی کے نمائندگان ، فنکاروں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا احساس پروگرام غربت کے خاتمہ کا یقینی قدم ہے جس پر مجھ سمیت پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، اس پروگرام سے نہ صرف غربت کا خاتمہ ممکن بلکہ بے روزگاری میں بھی بہت حد تک کمی واقع ہوگی، جبکہ سندھ میں ہیلتھ کارڈ کا اجراءکیا جاچکا ہے جس سے غریب لوگ اپنا علاج معالجہ کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور یو این چارٹرڈ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگابصورت دیگر خطے میں کشیدگی میں اضافہ کا خطرہ بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بھی آزاد فضاﺅں میں سانس لیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہر شعبہ میں خواتین کا کردار قابل تحسین ہے قابل فخر خواتین کی زندگی دیگرخواتین کے لئے قابل تقلید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی، فیشن، تعلیم، فوڈ انڈسٹری، گھریلو صنعت اور کھیل کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والی خواتین کو لیڈیز فنڈ کی جا نب سے ایوارڈ دیا جانا خوش آئند امر ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملک بھر سے اپنے اپنے شعبوں میں ماہر خواتین نہ صرف نوکریاں کررہی ہیں بلکہ اپنی بھرپور صلاحیتوں سے قومی معیشت کو پروان چڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔ گورنرسندھ نے لیڈیز فنڈ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ایوا کاﺅس جی اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو دیا جبکہ لیڈیز فنڈ آئیڈل ایوارڈ صحرائے تھر کی ثمینہ کماری پربھو کو دیا دیگر ایوارڈ کی کامیاب خواتین میں پیپلز چوائس ونرز ، مومینٹم اور وومین آف دی ایئر ایوارڈز بھی دئےے۔ گورنر سندھ نےلیڈیز فنڈز ایوارڈز 2019 حاصل کرنے والی خواتین کو مبارک باد بھی پیش کی۔