وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کنوینر ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ
گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہے۔
گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر واضح کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایم کیو ایم پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اس کے ساتھ آگے چلنے کی خواہاں ہے اور یہی وزیر اعظم پاکستان کی پالیسی ہے۔
گورنر سندھ نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ مستقبل میں بھی ملک، بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے تحریک انصاف ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتی ہے

Members of U.S House Permanent Select Committee on Intelligence, Congressman Sean Patrick and Congressman Jim Himes along with U.S Consul General Robert Silberstein called on Governor Sindh Imran Ismail. Kashmir issue, Afghan peace process, bilateral trade came under discussion.

Members of U.S House Permanent Select Committee on Intelligence, Congressman Sean Patrick and Congressman Jim Himes along with U.S Consul General Robert Silberstein called on Governor Sindh Imran Ismail.  Kashmir issue, Afghan peace process, bilateral trade came under discussion.

گورنرسندھ سے یو ایس کانگریس مین کی امریکی قونصل جنرل کے ہمراہ گورنر ہاﺅس میں ملاقات 

کراچی اکتوبر02

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے یو ایس کانگریس مین وممبر ہاﺅس پرمیننٹ سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جینس Jim Himes اور Sean Patrick کی امریکی قونصل جنرل Robert Silberstein کے ہمراہ 8رکنی وفد کے ساتھ گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر ، افغان امن سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے حامل امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ گورنر سندھ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے یواین میں مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز سے پیش کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے متعدد سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان باالخصوص کراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد ، شہر میں کھیلوں ، ثقافت اور دیگر مثبت سرگرمیاں اپنے عروج پرہیں ، کراچی میں دنیا کے دیگر شہروں کی نسبت جرائم کی شرح بہت کم ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بزنس ویزے کے حصول میں نرمی کے ساتھ پاکستانی ایئر پورٹس پر ویزے کا اجراءممکن بنایا۔ گورنرسندھ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اپنے شہریوں کے لئے جاری کردہ ٹریول ایڈوائژری پر نظر ثانی کرے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر ایشیائی ممالک کی طرح پاکستان کی مصنوعات کی امریکن مارکیٹس میں رسائی آسان بنائی جائے جبکہ پاکستانیوں کے لئے بھی بزنس ویزے کا حصول آسان بنایا جائے۔ ملاقات میں امریکی وفد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے یو این جنرل اسمبلی میں کئے جانے والے خطاب کو سراہا اور کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آنا خوش آئند امر ہے۔ 

Add Comment