گورنر سندھ عمران اسماعیل کا حلیم عادل شیخ کی والدہ کے نماز جنازے میں شرکت۔
گورنر سندھ کا حلیم عادل شیخ سے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس 
مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا
دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ۔ گورنرسندھ کی حلیم عادل شیخ سے تعزیت 

Governor Sindh Imran Ismail inaugurated the Exhibition of rare portraits of Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah organized by the Ministry of Information and Broadcasting at the Art Council, Karachi.

Governor Sindh Imran Ismail inaugurated the Exhibition of rare portraits of Quaid e Azam Muhammad Ali Jinnah organized by the Ministry of Information and Broadcasting at the Art Council, Karachi.

بابائے قوم کی تصاویری نمائش احسن اقدام ہے ۔ گورنرسندھ 

تصویری نمائش سے ہمارے نوجوانوں کو قائد کی زندگی سے متعلق معلومات حاصل ہونگی۔ آرٹ کونسل میں تصاویر نمائش سے خطاب 

کراچی اگست 05

  گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ 14 اگست کی مناسبت سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی نادر و نایات تصاویر کی نمائش ایک احسن اقدام ہے،تصاویری نمائش میں قائد اعظم کی یادوں کو تازہ کیا گیا جس سے ہمارے نوجوانوں باالخصوص طلباو طالبات کو قائد کی زندگی سے متعلق معلومات حاصل ہونگی ،تصویر ی نمائش منعقد کرنے والوں نے بڑی محنت سے کام کیا جو ان کے بابائے قوم سے والہانہ محبت کو اجاگر کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹ کونسل آف پاکستان میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی زندگی سے متعلق تصاویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔افتتاح کے بعد گورنرسندھ نے 14 اگست کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا اور نمائش میں رکھے گئے آرکائیوز کے پرانے آلات بھی دیکھے اور بابائے قوم کی تصاویر میں بھرپور دلچسپی کا اظہار بھی کیا ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ یہ قائد اعظم کاوژن ہی تھا کہ بھارت میں مسلم آبادی کو مذہبی ، سماجی اور سیاسی آزادی حاصل نہیں ہو سکتی ان کے لئے علیحدہ وطن کا قیام انتہائی ناگزیر ہے آج بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ قائد اعظم کا وژن 100 فیصد درست تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت مظالم بہت بڑھ چکے ہیں کشمیریوں پر کلسٹر بم پھینکے جارہے ہیں ، بھارت نے اپنے آئین سے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کشمیر کی آزادانہ حیثیت ختم کردی گئی ہے ، بھارت نے جس طرح کشمیریوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم کررکھا ہے اس کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی ، اب بھارت اسرائیل طرز پر کشمیریوں کی نسل کشی کرنے جارہا ہے ، یہ بات واضح ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ، کشمیر پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے ،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سماجی ، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور اس مسئلہ کو ہر فورم پر اٹھایا جائے گا ، ہم عالمی برداری سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف ایکشن لے اور بھارت کو انسانیت سوز مظالم سے روکے کیونکہ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہو سکتا ہے۔ گورنرعمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن بھارت نے جنگ مسلط کی تو اس کا بھرپور منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، پاکستان کا بچہ بچہ اپنی مادر وطن پر قربان ہونے کا بے مثل جذبہ رکھتا ہے ، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بیدار ہیں جو اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنے وطن کا دفاع کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں 13 ہزار ٹن کچرہ یومیہ جمع ہوتا ہے جس کی صفائی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں FWO ، میئر کراچی ، بلدیہ عظمیٰ ، کراچی پورٹ ٹرسٹ ، شوبیز سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت عام شہریوں کی بڑی تعداد اس مہم میں بھرپور تعاون کررہی ہے اور جلد مقررہ وقت میں پورے شہر کی صفائی مکمل کرلیں گے ۔ ایک او ر سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اپنی کابینہ رودبدل کرسکتے ہیں جس کا انھیں استحقاق حاصل ہے کیونکہ صوبائی معاملات کا جواب وزیر اعلیٰ ہی ہوتا ہے۔